کیرل میں جمعیۃ علماء ہند کا راحتی کام جاری

کیرل میں سیلاب متاثرین کے لیے جمعیۃ علماء ہند کا ریلیف ورک مسلسل جاری، شیخ الہند ایجوکیشن ٹرسٹ نے تقسیم کیا چار سو خاندان میں ضروریات زندگی کا سامان

کایم کولم: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور ناظم عمومی مولانا سید محمود مدنی کی خصوصی ہدایات و نگرانی میں کیرل کے سیلاب زدگان کی راحت رسانی کے لیے جاری ریلیف کے کام میں مصروف جمعیۃ علماء ہند جمعیۃ ریلیف کمیٹی کیرل کی جانب سے کایم کولم کے متاثرہ خاندانوں میں بائیس لاکھ روپے کے واؤچر کے ذریعے انہیں ضروریات زندگی کے سامان فراہم کیے گئے۔ اس سلسلے میں پندلم نامی مقام پر ایک سو پچیس خاندانوں کو بارہ بارہ ہزار روپے کے واؤچر تقسیم کر کے ان کے لیے شاپنگ مال بنایا گیا اور ضروریات زندگی کے سامان بشمول الماری، پلنگ، پریس، واٹر پمپ، سلائی مشین، فریج، کوکر وغیرہ فیکٹری کی قیمت پر مہیا کرائے گئے۔ اس کے لیے دہلی کے شیخ الہند ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ نے کم و بیش بائیس لاکھ روپے فراہم کیا جن کے ذ ر یعے تین سو اٹھاسی خاندان میں ضروریات زندگی کے سامان تقسیم ہوئے جس میں ایک سو خاندان کو بارہ بارہ ہزار روپے کے واؤچر، کچھ خاندان کو آٹھ آ ٹھ ہزار کے واؤچر اور چند خا ندان کو چار چار ہزار روپے کے واؤچر دیے گئے تھے۔

اس موقع پر پندلم میں افتتاحی تقریب مکہ مسجد پندلم کے اسلامک سینٹر میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب سے مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند اور مولانا عبدالشکور قاسمی مہتمم و چیئرمین دارالعلوم الاسلا میہ اوچراں کائم کولم نے خطاب کیا جبکہ افتتا ح مولانا امین فلاحی امام و خطیب جامع مسجد پندلم نے کیا۔ اس موقع پر پندلم الاحسان ٹرسٹ کے ارکان نے بھی خصوصی معاونت کی جبکہ جمعیۃ ریلیف کمیٹی کے کارکنان نوشاد راؤتھر (سابق میونسپل کونسلر)، سی اے عبدالواحد، حبیب رحمن، شعیب بھائی، نواز بھائی وغیرہ پوری طرح سرگرم رہے۔ مقامی ذمہ دار مولانا محمد ہاشم نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ جمعیۃ علماء ریلیف کمیٹی کے کنوینر مولانا محمد سفیان بھی اس موقع پر شریک تھے۔ اسی طرح یوم عاشورہ دس محرم الحرام کو ایک تقریب کایم کولم کے ٹی اے آڈیٹوریم میں رکھی گئی۔ اس موقع پر بھی مولانا شفیق احمد القاسمی اور مولانا عبدالشکور قاسمی نے خطاب کیا، اپنی تقریر میں موصوف نے کہا کہ اس طرح کے حالات ہمارے اعمال کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ اس لیے ہمیں اپنا محاسبہ کرتے ہوئے اللہ رب العزت کے حضور توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔ موصوف نے کہا کہ مسلمانوں کی سو سالہ قدیم تاریخی تنظیم جمعیۃ علماء ہند مصیبت زدگان کی خدمت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مذہب سے اوپر اٹھ کر انسا نیت کے لیے کرتی ہے۔ چنانچہ اس موقع پر بھی مصیبت زدہ افراد میں مسلمانوں کے علاوہ سیکڑوں غیر مسلم خاندان کی بھی مکمل امداد کی گئی ہے۔ موصوف نے بتایا کہ جناب رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات میں حسن سلوک کی بہت اہمیت ہے۔
تقریب کا آغاز حافظ اسلم متعلم جامعہ حسنییہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تقریب کی نظامت مولانا محمد شریف الکوثری نے انجام دی، مولانامحمد قیس حسنی قاسمی ا ستاذ جامعہ حسنییہ کی تقریر کے بعد جامع مسجد کائم کولم کے امام و خطیب مولانا جلال الدین نے اپنے خطاب میں اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر زندگی گذارنے اور توبہ و استغفار کا اہتمام کرنے کی تلقین کی۔ ٹی اے کنونشن سینٹر کے مالک شاہ جہاں نے بھی مختصر خطاب کیا۔ یہ سارا انتظام جمعیۃ علماء ہند کی ریلیف کمیٹی کے کنوینر مولانا محمد سفیان کی نگرانی میں عمل میں آیا،

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *