ہندوستانی مسلمان مولاناابوالکلام آزادؒ کی عملی زندگی کو اپنائیں:شاہنوازبدرقاسمی


سہرسہ،11نومبر:عظیم مجاہدآزادی ،سابق گانگریس صدر،ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم ،شاعر،ادیب ،مفسرقرآن، امام الہندمولانا ابوالکلام آزاد ؒ کے130ویں یوم ولادت کےموقع پربہارمیں اپنی نوعیت کامنفردتعلیمی ادارہ وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ میں آج”قومی یوم تعلیم”پورے جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا۔اس موقع پر اسکول کے طلبہ وطالبات نے ادبی وثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر عبدالحنان سبحانی سابق صدر شعبہ اردوپھوپندر نارائن منڈل یونیورسٹی مدھے پور ہ نے کہاکہ مولاناآزاد ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ان کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی زندگی نسل نو کیلئے نمونہ عمل ہے ،مولاناآزاد ہندوستان کے واحد ایسی شخصیت ہیں جس کو تمام طبقات نے اپناقائداور لیڈر تسلیم کیا۔جامعہ دارخدیجہ للبنات سہرسہ کے مہتمم مولاناآفتاب ندوی نے کہاکہ مولاناابوالکلام آزاد ہم سب کے نمائندہ رہنماء تھے،انہوں نے ملک کی تعمیر وترقی کیلئے جو نمایاں خدمات انجام دیں اسے کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتاہے۔
وژن انٹرنیشنل اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر،صحافی وسماجی کارکن شاہنواز بدرقاسمی نےاپنےصدارتی خطاب میں فرمایاکہ مولاناآزاد ہندوستان کے سب سے پسندیدہ اور بااثر قائدتھےجنہوں نے اپنی نمایاں صلاحیتوں سے وہ تاریخی کارنامہ انجام دیاجوآب زرسے لکھے جانے کے قابل ہے،انہوں نے تقسم ہند کی مخالفت کرکے ہندوستانی مسلمانوں پر احسان عظیم کیاجس کیلئے وہ ہمیشہ ہمیش شکریہ کےمستحق ہیں،اصل خراج عقیدت یہی ہے کہ ہندوستانی مسلمان ان کی عملی زندگی کواپنائیں اور مولاناآزاد کی سوچ وفکر کو اپنے کیلئے نمونہ اور رہنماء بنائیں۔شاہنواز بدرنےاس پروگرام میں شریک تمام حاضرین کابھی شکریہ اداکیا۔
اسکول کے ڈائریکٹر نعیم صدیقی نے کہاکہ مولاناآزاد کی نمایاں خدمات سے نئی نسل کو روشناس کراناوقت کی اہم ضرورت ہے،مولاناآزاد نے قومی یکجہتی کیلئے جومثال قائم کی وہ پوری قوم کیلئے قابل فخرہے ہمیں اس ملک میں مل جل کررہنے اور تعلیم کیلئے بیدارہونے کی ضرورت ہے۔
قومی یوم تعلیم کے موقع پرنوجوان عالم دین مولاناعفان قاسمی،مولانااشرف علی مظاہری مہتمم جامعہ رحمت للبنات منور وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کااظہار کرکے مولاناآزاد کو خراج عقیدت پیش کیا۔نظامت قاری شمیم اور صدارت شاہنواز بدر قاسمی نے کی ۔اس موقع پر امتحانات میں کامیاب تمام طلبہ طالبات کوانعامات اور میڈل دیکر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی_

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply