ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذریعہ طلبہ میں وظائف تقسیم

Scholarship Distribution
نئی دہلی، ۲ فروری (پریس ریلیز): ہیومن ویلفیئر فاﺅنڈیشن نئی دہلی خدمت خلق کے میدان میں وژن ۲۰۱۶ پروگرام کے تحت گذشتہ دس برسوں سے اپنی تعلیمی و رفاہی سرگرمیوں کو انجام دے رہا ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی فاﺅنڈیشن نے شمالی ہند کی ۱۴ ریاستوں سے ۵۰۰ طلبہ کا میرٹ اسکالرشپ کے لئے انتخاب کیا ہے، جن مےں سے دہلی و ہریانہ کے پچاس طلبہ کا انتخاب کیا گیا اور ان کے لئے ۳۱ جنوری کو دی اسکالر اسکول، نئی دہلی میں ’تقسیم اسکالرشپ‘ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کے ذریعہ گریجویشن کے طلبہ کو ۱۰ ہزار روپے اور پوسٹ گریجویشن کے طلبہ کو ۲۰ ہزار روپے پر مشتمل چیک دیے گئے۔ طلبہ کا انتخاب ان کی تعلیمی کارکردگی اور دیگر علمی سرگرمیوں کی بناپر انٹرویو کے ذریعہ کیا گیا۔
Scholarship Distribution (2)
اس تقریب میں علاقہ کی معروف و مشہور ملی، سماجی، تعلیمی اور سیاسی شخصیات موجود تھیں۔ اس میں بطورِ خاص حسین یاسیٰن صدیقی، ڈاکٹر ریحان خان سوری، ڈاکٹر حبیب الرحمٰن، شمیم صدیقی اور حافظ محمد عرفان، ممبر ضلع پنچایت بدایوں موجود تھے۔ پروگرام کی صدارت ہیومن ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے خازن رفیق احمد صاحب نے کی۔ دیگر شرکاء میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ظہور احمد صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پی۔کے۔ نوفل، انجینئر زاہد حسین، محمد اسلام انصاری، محمد عبداللہ، عبدالکریم اور دیگر سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *