۲۵ ستمبر کو شروع ہوگی ‘جن آروگیہ’ مہم: وزیر اعظم

نئی دہلی. وزیر اعظم نریندر مودی نے ۷۲ ویں یوم آزادی پر ہم وطنوں کو بڑی اچھی خبر سنائی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ ۲۵ ستمبر کو وزیر اعظم “جن آروگیہ” یعنی صحت عامہ مہم پورے ملک میں شروع ہو جائے گی. واضح ہو کہ ۲۵ ستمبر کو پنڈت دین دیال اپادھیائے کا یوم پیدائش ہے. پی ایم مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ مہم شروع ہونے سے ایک طرف جہاں غریبوں کو علاج میں سہولت ہوگی، وہیں نوجوانوں کے کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے. انہوں نے ملک کے باشندوں کو بتایا کہ فی الحال اس مہم کی ٹیکنالوجی کی جانچ ہو رہی ہے. ٹسٹنگ کا کام جلد ہی مکمل ہو جائے گا اور اسے چھ سات ہفتوں میں شروع کر دیا جائے گا.

غور طلب ہے کہ وزیر اعظم جن آروگیہ ابھیان “آيوشمان بھارت یوجنا” کا حصہ ہے. مودی کیئر کے نام سے مشہور اس منصوبہ کے تحت ملک کے تقریبا ۱۰ کروڑ خاندانوں کو سالانہ ۵ لاکھ روپے تک کا صحت بیمہ دیا جائے گا. مودی حکومت کے آخری بجٹ میں اعلان کردہ آيوشمان بھارت یوجنا کے تحت دیے جانے والے ہیلتھ انشورنس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے اور وہاں سے چھٹی ملنے کے بعد تک کی ضرورتوں کا احاطہ کیا گیا ہے. اس کے علاوہ اس انشورنس کے تحت بہت سی سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے بھی پیسے دیے جائیں گے.

مودی حکومت کا یہ بہت اولوالعزم منصوبہ ہے. حکومت کا دعوی ہے کہ اس کے لیے الگ الگ ریاستوں میں مراکز بنائے جا رہے ہیں. اسپتالوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے. لیکن ملک بھر میں پھیلے سرکاری اسپتالوں کی حالت سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سالوں نہیں دہائیوں میں بھی بہتر علاج کی سہولت اگر ملنے لگے تو غنیمت ہے.

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *