​دبئی میں منایا گیابہار کی جیت کا جشن

دبئی، ۸؍نومبر:بہار اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کی زبردست جیت کا جشن دبئی میں مقیم بہار کے نوجوانوں نے جم کر منایا۔ وطن سے دور متحدہ عرب

dubaiامارات کے دبئی میں بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کا حال جاننے کے لیے دن بھر وہ ٹی وی ، لیپ ٹاپ اور موبائل سے چپکے رہے اور جیسے ہی مہاگٹھ بندھن کی جیت کی خبر ملی ، ان کے چہرے کھل اٹھے۔اس جیت پر انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، راشٹریہ جنتادل کے لیڈر لالو پرساد اور کانگریس لیڈرشپ کے ساتھ ہی بہار کے عوام کو بھی مبارکباد دی۔اس موقع پرایک پارٹی کا اہتمام محمد فاروق اور شکیب عالم نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کرکیا۔ بہار میں مہاگٹھ بندھن کی جیت پر بچوں نے بھی جیت کا نشان بنا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔​

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *