جناب عبدالقیوم انصاری کومدرسہ بورڈ کاچیئرمین بنانے پروزیراعلی اور وزیر تعلیم کو مبارکباد


سہرسہ(پریس ریلیز )انجمن ترقی اردو ضلع سہرسہ کے سکریٹری، کوسی کمشنری کے آرگنائزر، المسلم فاؤنڈیشن کے صدر اور نواب نظیرالحسن اردو لائبریری کے سکریٹری مفتی ظل الرحمن قاسمی نے مشترکہ پریس ریلیز جاری کرانجمن ترقی اردو سہرسہ کی طرف سے عبدالقیوم انصاری صاحب کومدرسہ بورڈ کے چیئرمین بننے پر بہت بہت مبارک باد پیش کیا اور انہوں نے مزید کہا کہ نتیش سرکار کاتاریخ سازفیصلہ ہے یقینا یہ انجمن ترقی اردو بہار کی خدمات کااعتراف ہے جس کیلئے وزیر اعلی نتیش کمار اوروزیرتعلیم کرشن نندن ورماخصوصی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں ،خبر ملتے ہی انجمن ترقی اردو سہرسہ کے اراکین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،

ضلع انجمن کے سکریٹری نے اسی وقت چیئرمین موصوف کوتمام اراکین کی طرف سے بذریعہ فون مبارک باد پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ظل الرحمن قاسمی نے کہاکہ آج اس خوش کن خبر کوسن کرہم سب کاسراونچاہوگیا،یقینا یہ انجمن ترقی اردوبہار  کیلئے بڑے فخر کی بات ہے ،موصوف قاسمی نے کہاکہ ہمیں یقین کامل ہے کہ چیئرمین موصوف مدرسہ بورڈ کاکھویاہواوقاربحال کرنے میں کامیاب ہوں گے ساتھ ہی مدرسہ کی موجودہ تعلیم کوبہتر بنانے،مدرسہ کی مختلف طرح کی پریشانیوں کو بروقت دورکرنے کیلئے کوئی لائحہ عمل تیار کراورجہاں مدرسہ میں جگہ خالی ہے وہاں جلد از جلد خالی اسامیوں کوپرکرنے کی سمت میں مثبت کارروائی کریں گے، امید ہے کہ دوچار مہینہ میں ایک حدتک کامیابی ملتی نظرآئے گی یہی ہم سب کی دلی تمنا ہے، اس موقع پر بطور خاص انجمن ترقی اردو سہرسہ کے صدر شاہد علی علیگ ،خازن ڈاکٹر ابوہریرہ، نائب صدر لطف الرحمن علیگ ،حافظ ممتاز رحمانی نائب سکریٹری، فاخرامام، حافظ ابوقتادہ، محبوب انجم، افسرامام قاسمی، وجیہ احمد تصور، نعیم صدیقی اور مفتی جعفرامام قاسمی وغیرہ نے چیئرمین موصوف کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply