کانگریس کے اچھے دن

وجیہ احمد تصور کی رپورٹ ✍️

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے مل رہے نتائج اور رجحانات نے جہاں کانگریس کے مرجھائے چہرے پر مسکراہٹ لا دیا ہے اور چناوی جنگ والے ریاست ہی نہیں ملک بھر میں پارٹی کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے اور ہولی دیوالی کا سماں ایک ساتھ پیدا کردیا ہے وہیں بی جے پی کے کمل مرجھانے سے پارٹی کارکنوں کے چہرے بھی مرجھا گئے ہیں. تازہ رپورٹ کے مطابق بی جے پی کو راجستھان اور چھتیس گڑھ میں جہاں شکست کا سامنا ہے وہیں مدھیہ پردیش میں ایک دوسرے کی طرف جھکتا ہوا پلہ گنتی کےحتمی مرحلے میں کانگریس کی طرف نظر آرہا ہے۔ 2014 کے بعد کانگریس کی یہ بہتریں کارکردگی ہے جو اس نے پارٹی کے نومنتخب صدر راہل گاندھی کی قیادت میں دکھائی ہے۔ البتہ تلنگانہ میں ٹی ڈی ُی کے ساتھ وسیع تر اتحاد کے باوجود کانگریس کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ وہاں اب تک کے رجحان کے مطابق اسے کوئی پندرہ سیٹوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ تلنگانہ میں بی جے پی کو بھی بمشکل ایک سیٹ پر کامیابی مل سکتی ہے۔ 2014 میں تلنگانہ میں بی جے نے اسمبلی کی پانچ سیٹیں جیتی تھیں۔

کانگریس کے لئے اسمبلی انتخابات کا یہ مرحلہ جس میں اسے میزورم میں شکست کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اس لحاظ سے اہم ہے کہ 2014 سے وہ مسلسل اسمبلی انتخابات میں خسارے سے دوچار رہی اور صرف دو ریاستیں ہی اس کے پاس رہ گئی تھیں۔ کانگریس کے صدر دفتر میں جہاں انتخابی نتائج پر جشن کا ماحول ہے.

ادھر کانگریس کے شاندار واپسی اور اچھے دن آنے پر پارٹی کے مقامی کارکنوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ساتھ ہی کانگریس کی حلیف پارٹیاں راشٹریہ جنتادل اور دیگر پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دیکر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے. کانگریس اقلیتی سیل کے ریاستی لیڈر چاند منظر امام اور سہرسہ ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے صدرِ محبوب عالم نے اس جیت کے لئے پارٹی کے سربراہ راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے نفرت اور جھوٹے وعدوں کو خارج کر یہ بتا دیا کہ لوگوں کی پسند کیا ہے. کانگریس مکت کا نعرہ لگانے والوں سے عوام نے اپنی مکتی کی مہر لگا دی ہے. ادھر کانگریس کے شاندار کامیابی کی خوشی میں کل فرینڈس آف تیجسوی کے بینر تلے سمری بختیارپور کے رانی باغ سے موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی اس کی اطلاع راجد لیڈر اور فرینڈس آف تیجسوی کے ضلع کنوینر برکت علی نے دی ہے.

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply