دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے مسلم پرسنل لا خواتین ونگ کی میٹنگ

  پٹنہ. (نمائندہ). آل انڈیا مسلم پرسنل لا  خواتین  ونگ کی بہار  کنوینر  ڈاکٹر مہ جبیں ناز نے ممبر محترمہ  بازغہ انجم   اور  محترمہ  رضیہ سلطانہ کے ساتھ  جی جی سی سی پٹنہ میں میٹنگ کرکے آئندہ 15 اپریل کو  مسلم پرسنل لاء کے بینر تلے منعقدہ  “دین بچاؤ، دیش بچاؤ کانفرنس ” جس میں  جھارکھنڈ، بہار، اڑیسہ اور مغربی بنگال سے  بہت بڑی  بڑی تعداد میں لوگوں کے شرکت کا امکان ہے کو کامیاب  بنانے کے  سلسلے میں غور و خوض کیا.اس موقع پر ڈاکٹر مہ جبیں ناز نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ    پٹنہ کے گاندھی میدان میں  امارت شرعیہ کے زیر اہتمام آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بینر تلے منعقدہ اس کانفرنس  میں ان  چار ریاستوں سے تقریبا 5 لاکھ افراد کے شرکت کی توقع ہے. اس موقع پر مسلم اور غیر مسلم مقررین  دونوں کو مدعو کیا گیا ہے. کانفرنس کا بنیادی مقصد ملک میں خراب سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے. کانفرنس میں مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور مذہبی  رہنماؤں  کو بھی  مدعو کیا گیا ہے. اس سلسلے میں مسلم پرسنل لا کی خواتین ونگ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرم  رول ادا کرے گی. 

 

 

 

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *