اکبرالدین اویسی ۱۱؍ نومبر سے ممبئی کے دورہ پر: شاکر پٹنی

اجلاس عام میں عوام سے خطاب ،مختلف اہم شخصیات سے ملاقات پارٹی آفس میں اراکین مجلس سے گفتگوشامل ہے
ممبئی: عبد الرحمن شاکر پٹنی نے اطلاع دی ہے کہ اکبرالدین اویسی اپنے دس روزہ دورہ پرکل ممبئی پہنچ رہے ہیں ۔پروگرام کے مطابق وہ کئی اجلاس میں عوام سے خطاب کریں گے، نیز کئی اہم شخصیات سے ملاقات پارٹی دفاتر میں اراکین مجلس سے گفتگو بھی پروگرام کا حصہ ہے ۔ان کا پہلا عوامی پروگرام ناگپاڑہ جنکشن پر عوام سے خطاب ہے ۔
پروگرام کے مطابق ۱۱؍نومبر کو ممبئی آمد ،۱۲ ؍نومبر ناگپاڑہ جنکشن پر جلسہ میں عوام سے خطاب، ۱۴ ؍کوپارٹی آفس کا دورہ،۱۵ ؍کوجلسہ قصائی واڑہ بنٹر بھون کرلا ،۱۷ ؍نومبرکودرگاہ حضرت مخدوم ماہمی عصر سے مغرب کے دوران نیز بھارت نگر بہرام اور نو پاڑہ کا دورہ ۔وہ ۱۸ ؍نومبرکو منارہ مسجد محمد علی روڈ میں نماز جمعہ ادا کریں گے اور شام پانچ بجے دھاراوی جائیں گے ۔ رات کا کھانا کپاڈیا نگر کالینا اور پائپ روڈ کرلا کا دورہ۔اکبرالدین اویسی ۱۹ ؍نومبر کوساگر سٹی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *