بلگام میں ۳؍نومبر کو کل ہند مشاعرہ کاانعقاد

کرناٹک اردو اکیڈمی کے زیراہتمام ہونے والے مشاعرے میں عمران پرتاب گڑھی اور شبینہ ادیب سمیت متعد دمعروف شعراء کی آمدیقینی
بلگام(نمائندہ):
کرناٹک اردواکیڈمی کے زیراہتمام ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک کے معروف شہر بلگام میں۳؍ نومبر کو ایک کل ہندمشاعرہ منعقد ہونے جارہاہے جس میں عمران پرتاپ گڑھی ،شبینہ ادیب،عبید اعظمی،مظہر محی الدین ،شائستہ یوسف ،اسعد بستوی،سلیمان خمار،علی بارہ بنکوی ،حامد اکمل گلبرگہ،جامی کلیانوی،عالم نظامی بلرامپور،عرفان شاہ نوری،یسین راہی ،مشتاق علی گوہر سمیت متعدد نامور شعراء شرکت کریں گے۔

اشفاق صدیقی
اشفاق صدیقی

یہ اطلاع کرناٹک اردو اکیڈمی کے رکن، ،ہفت روزہ جسارت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر اور بلگام مشاعرہ کے کنوینر اشفاق صدیقی نے دی ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ مذکورہ شعراء کے علاوہ اس میں ریاست کے نامور سیاسی اور سماجی رہنما بھی شرکت کریں گے ۔مشاعرہ کی صدارات کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیئرمین عزیزاللہ بیگ کریں گے جبکہ افتتاح ریاستی وزراء تنویر سیٹھ اور یوٹی قادرکے ہاتھوں ہو گا۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے شمالی بلگام کے رکن اسمبلی فیروز نورالدین سیٹھ کی شرکت ہوگی۔ علاوہ ازیں محمد محسن سکریٹری بیک ورڈ کلاس حکومت کرناٹک،شری این جیار ام ڈپٹی کمشنر بلگام،آصف راجوسیٹھ صدر انجمن اسلام بلگام شریک ہوں گے اور نظامت کا فریضہ نظر بجنوری انجام دیں گے ۔
واضح ہو کہ بلگام اردوکے لیے سرسبزوشاداب جگہ ہے ۔اردو کے فروغ میں اس شہر کا خصوصی کردار رہا ہے۔اس سے قبل بلگام کی سرزمین پر کرناٹک اردواکیڈمی کے زیر اہتمام اکیڈمی کے رکن اور جسارت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر اشفاق صدیقی اردو صحافت کے دوسو سال مکمل ہونے پر ایک تاریخی سمینار منعقد کراچکے ہیں جس میں ملک بھر کے نامور صحافیوں نے شرکت کی تھی۔ ہندوستان میں اردوصحافت کے دوسوسال مکمل ہونے پر اس نوعیت کی یہ پہلی کانفرنس تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *