المینار دینیات سینٹر کا سالانہ جلسہ منعقد

نالندہ (حمزہ استھانوی): استھانواں کے نیو مسلم میرج ہال میں المینار دینیات سینٹر استھانواں نالندہ کا تیسرا سالانہ جلسہ منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا باضابطہ آغاز  ۱۰ بجے دن میں المینار دینیات سینٹر کے طالب علم محمد فیضان عالم درجہ سوم کے قرات سے ہوا۔ بعد ازیں المینار دینیات سینٹر کا تعارف، اس کی ضرورت اور اہمیت پر سینٹر کے معلم مولانا اسجد لطیفی ندوی نے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی علم اور اس کی اہمیت کو بیان کیا۔ مولانا اسجد لطیفی نے کہا کہ اپنے بچوں کو دین سکھائیں، بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچے کو شروع زمانے میں تربیت نہیں کی گئی تو اس کے نقصانات بعد میں دیکھنے کو ملیں گے۔ اس کے بعد المینار دینیات سینٹر کے طلبہ و طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کیے۔

طلبہ و طالبات کے پروگرام سے سامعین بہت محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر  طلبہ و طالبات کو تعلیمی سال میں بہتر کاردگی کے لیے انعامات سے نوازا گیا  جس میں سال سوم کے محمد ارمان عالم، سال دوم کی عظمی سلمان اور محمد فیضان عالم اور سال اول میں محمد اسما پروین نے اول انعام حاصل کیا۔ اس کے علاوہ دوم اور سوم آنے والے طلبہ و طالبات، پابندی سے مکتب آنے والے، محنتی طالب علم، ذہین طالب علم، نماز کی پابندی کرنے والے طلبہ و طالبات کے بیچ انعامات تقسیم کیے گئے۔ انعامات کی تقسیم سے قبل یونائٹیڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے سکریٹری اور المینار دینیات سینٹر استھانواں کے ذمہ دار محمد ہشام الدین نے یونائٹیڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن استھانواں اور المینار دینیات سینٹر کا تعارف پیش کیا۔ واضح ہو کہ المینار دینیات سینٹر استھانواں،  یونائٹیڈ ویلفئیر ایسو سی ایشن کے زیر انتظام مسلم بچوں کی دینی تعلیم کے لیے۲۰۱۲    میں قائم کیا گیا ہے۔
پروگرام کے اختتام پر مہمانوں  نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر جلسہ جناب اصفہان ڈائریکٹر اسٹدی پارک اسکول بہارشریف نے کہا کہ میں پچھلے تین سالوں سے المینار دینیات سینٹر کے پروگرام میں شرکت کر رہا ہوں۔ اس میں پہلے سے ہر بار بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے ادراہ دینیات کے نصاب کا مختصر تعارف پیش کیا اور تمام حضرات سے اپنے بچوں کو المینار دینیات سینٹر میں داخل کرانے کی اپیل کی۔  بطور مہمان خصوصی مولانا حشمت علی پرنسپل مدرسہ محمدیہ استھانواں نے کہا کہ المینار دینیات سینٹر کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ان گھروں کے بچے علم سیکھ رہے ہیں جن کے والدین علم سے بیگانہ ہیں۔ ان کے بچے قرآن سیکھ رہے ہیں، سنت اور آداب سیکھ رہے ہیں، دعائیں یاد کر رہے ہیں، یہ بڑے فخر کی بات ہے۔ مولانا اقبال حیدر ندوی نے علم کی اہمیت اور اس کی افادیت پر مختصر بات کی اور تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ حاجی فیض الدین استھانواں اور حاجی امتیاز نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے۔
آخر میں جناب اصفہان ڈائریکٹر اسٹدی پارک اسکول بہار شریف کی دعا پر اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ اس جلسہ میں اطراف اور گاؤں کے عوام و خواص اور بچوں کے والدین کے ساتھ ہی ، جناب شمیم بیلچھی، امام جامع مسجد معافی، امام مسجد دیسنہ حافظ رحمت عالم اور یونائٹید ویلفئیر ایسو سی ایشن کے ممبران نے خاص طور سے شرکت کی۔ اس جلسہ کو کامیاب بنانے میں یونائٹیڈ ویلفئیر ایسو سی ایشن کے ممبران پیش پیش رہے۔ خاص طور سے صدر یونائٹید ویلفئر ایسو سی ایشن و ذمہ دار المینار دینیات سینٹر   استھانواں محمد ضیا الحق، سکریٹری محمد ہشام الدین ہشاممحمد راغب عالم ، ابوذر شیبان،حافظ ادیب معلم المینار دینیات سینٹر و امام مسجد غوثیہ استھانواں، محمد حارث ریان،اور المینار دینیات سینٹر کے طلبہ پیش پیش رہے۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply