المسلم فاؤنڈیشن کی جانب سے درجنوں طلبہ وطالبات کے درمیان کمبل کی تقسیم

المسلم فاؤنڈیشن کی جانب سے درجنوں طلبہ وطالبات کے درمیان کمبل کی تقسیم

سمری بختیارپور(وجیہ احمد تصور)ان دنوں شمالی بہار میں سردی اپنے پورے شباب پرہے،تیزہوائوں کی وجہ سے لوگ اپنے گھرمیں ہی رہنے کوعافیت سمجھتے ہیں، ٹھنڈک کی وجہ سے انسانی زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے، ان حالات کودیکھتے ہوئے المسلم فاؤنڈیشن سمری بختیار پور سہرسہ کی طرف سے مدرسہ اسلامیہ تریانواں کے درجنوں طلبہ وطالبات کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا تاکہ انہیں سردیوں سے راحت مل سکے،اس موقع پر فاؤنڈیشن کے صدر مفتی ظل الرحمن قاسمی نےحاضرین کوخطاب کرتے ہوئےکہاکہ ہمارے یہ چھوٹے چھوٹے بچے ملک کے مستقبل ہیں ان کی تعلیم وتربیت نہایت ضروری ہے،وہیں مولانا لطف الرحمن قاسمی علیگ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارامعاشرہ اسی وقت خوبصورت ہوسکتا ہے جبکہ ان نونہالوں کی صحیح تعلیم وتربیت کی جائے اور انہیں سنواراجائے-

کمبل کی تقسیم مدرسہ اسلامیہ سمری بختیار پور سہرسہ کے سکریٹری حافظ محمد کوثر امام اشرفی کے ہاتھوں درجنوں طلبہ وطالبات کے درمیان کیا گیا، اخیرمیں مدرسہ کے صدر مدرس مولاناافسرامام قاسمی نے آئے ہوئے تمام گارجین اور مہمانوں کااستقبال اور شکریہ اداکیااور کہاکہ آپ لوگ مجھے چندہ کی شکل میں بچہ دیجئے ہم تمام اساتذہ پوری زمہ داری کے ساتھ آپ کے ان معصوم بچوں کے مستقبل کوسنوارنے کی پوری کوشش کریں گے، اس موقع پرخصوصی طور پر مدرسہ کے صدر شاہد علی علیگ، سکڑیٹری حافظ محمد کوثر امام اشرفی، رکن محشرامام اور اساتذہ میں حافظ نیرمتین ،فاخرامام،ابوسالم،حافظ امتیاز عالم اوران کے علاوہ حافظ رضوان، محفوظ عالم، محمد اسرائیل،محشرعالم،محمد دانش،عمیرعالم،محمد قاسم،محمد جہانگیر، ماسٹر محمد جاوید عالم،عالمگیر اور بڑی تعداد میں پردہ نشیں خواتین بھی موجود رہیں ۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply