اے ایم یو کے انٹر میڈیٹ سے ایم اے تک کے امتحانات23 مارچ سے

سہرسہ(نمائندہ)علیگڑھ مسلم یونیورسیٹی کے تحت چل رہے فاصلاتی نظام تعلیم کے امتحانات 23 مارچ سے شروع ہونے جارہے ہیں۔امسال مخدوم ابوالقاسم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی تریاواں’ سمری بختیارپور کو مرکزامتحان نہ بناکر سونبرساراج بلاک کے براٹ پور میں واقع مانڈوی رنجیت ایوننگ ڈگری کالج کو مرکزامتحان بنایاگیاہے۔نمائندہ کے پوچھے جانے پر مرکز امتحان کے آبزرورپروفیسر ڈاکٹرابوالفضل صدر شعبہ تفریح وریاضت(SportsClub)

نے بتایاکہ علیگڑھ مسلم یونیورسیٹی کے تحت چل رہے فاصلاتی نظام سے ہرسال ہزاروں لوگ فیضیاب ہورہے ہیں۔سیکڑوں افراداس سے کسب فیض کرکے ملک وبیرون ملک سرکاری وغیرسرکاری خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس مرکز پر کل امتحان دہندگان کی تعداد تقریبا سات سو تیس ہوگی۔اور یہ امتحانات دونشستوں میں ہوں گے’ پہلی نشست 9بجے صبح سے شروع ہوکردوپہر12بجے تک ختم ہوگی اوردوسری نشست 2:30 دوپہرسے شروع ہوکر شام 5:30 بجےتک ختم ہوگی۔انہوں نے امتحانات کی تاریخ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ بی اے فائنل اور ایم اے فائنل کاامتحان 23 مارچ سےشروع ہوگا’ بی اے سال دوم اور انٹرفائنل کاامتحان 24 مارچ سے شروع ہوگا جب کہ انٹرسال اول کا 10 اپریل سے ‘بی کام سال دوم کا3اپریل سے ‘ بیچلر آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس اور ایم کام سال اول کا 8 جولائی سے اور بی کام سال اول کا امتحان 9 جولائی سے شروع ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ امتحان کو بدعنوانی سے پاک کرانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے- مرکزامتحان کے اندر قلم ‘ دفتی اور ہال ٹکٹ کے علاوہ کسی بھی چیز کے لے جانے پرسخت کارروائی کی جائے گی۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply