اےپی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

سہرسہ(تصور/ رضا ) سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کی یوم ولادت کے موقع پرضلع پرشید دھریندریادو کے مکان کے احاطے میں ایک پروگرام کاانعقادکیاگیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مشہور سماجی کارکن عمر حیات گڈو نے کہاکہ اے پی جے ڈاکٹر عبد الکلام نے جس طرح سادگی کی زندگی بسر کی ۔ انہوں نے لوگوں کیلئے جو نمونہ چھوڑا ہے اس پر عمل کرکے ہم ایک اچھا سا انسان بن سکتے ہیں۔ ابتدائ عمر سے وہ پڑھنے میں محنتی تھے۔ انہوں نے کہاکہ میزائل مین کو کتاب پڑھنے کا بچپن سے ہی بہت شوق تھا۔ ڈاکٹر کلام نے ہندوستان کی کامیابی اور ترقی کا جو خواب دیکھا تھا اور اپنی زندگی جن اصول و ضوابط کے تحت بسر کی تھی انہیں کتابوں کی شکل میں بھی پیش کیا ہے ہم انکی تصانیف سے بھی فائیدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس موقع پر راجد کے سابق ضلع صدر پروفیسر طاھر نے کہاکہ اے پی جے عبد الکلام سادگی، انکساری، تواضع ، انسانی دوستی جیسے اعلی صفحات کے حامل تھے۔ موقع پر ضلع پریشد رکن دھریندر یادو، محمد شہنواز عالم ، جاوید انور، جابر حسین ، ببن یادو، وغیرہ موجود تھے۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply