آسام رائفلس کی ۱۸۱ویں سالانہ تقریبات میں وزیر داخلہ کی شرکت

Rajnath Singh at Assam Rifles ceremony

نئی دہلی، ۲۲ مارچ (نامہ نگار): وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج شیلانگ میں واقع ڈائریکٹوریٹ جنرل آسام رائلفس کے ہیڈکوارٹرس کا دورہ کیا اور اس دستہ کی تشکیل کی ۱۸۱ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کی۔

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ آج کل آسام کے دو روزہ دورے پر ہیں، جہاں کل آسام رائفلس کے ڈائرکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل ہرمندر جیت سنگھ سچدیو نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

راجناتھ سنگھ نے وار میموریل جاکر شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور میگھالیہ کے لائت کور گیریسن جاکر شہر میں سب سے اونچے، ۱۰۰ فیٹ کے جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔

وزیر داخلہ نے رائزنگ سن اسپورٹس کمپلیکس میں ڈائریکٹوری جنرل آسام رائفلس کے افسروں، جونیئر کمیشنڈ افسروں اور شمال مشرقی ریاستوں میں تعینات دیگر ہزاروں جوانوں سے خطاب کیا۔ راجناتھ سنگھ نے اپنے خطاب کے دوران آسام رائفلس کی ریزنگ ڈے تقریبات پر سب کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے ملک کے سب سے پرانے نیم فوجی دستے سے خطاب کرنے میں خوشی کا اظہار کیا، جس کی تشکیل ۱۸۳۵ میں عمل میں آئی تھی۔ ملک کی آزادی کے وقت ۱۹۴۷ میں اس دستے کی صرف پانچ بٹالینیں تھیں، لیکن اب یہ ملک کا ایک مضبوط نیم فوجی دستہ بن چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *