انجمن ترقی اردو سہرسہ کے دونوں سب ڈویژنل کمیٹی کی تشکیل

وجیہ احمد تصور ✍

سہرسہ…. (پریس ریلیز).. انجمن ترقی اردو سہرسہ کے دونوں سب ڈویژنل کمیٹی کی تشکیل کر دی گئی ہے. ضلع انجمن ترقی اردو سہرسہ کے نائب صدر وجیہ احمد تصور کے مطابق سہرسہ سب ڈویژن اور سمری بختیار پور سب ڈویژن کی نئی کمیٹی کو ریاستی انجمن ترقی اردو کے سکریٹری جناب عبدالقیوم انصاری نے منظوری دیتے ہوئے اردو کی ترقی وترویج میں فعال رول ادا کرنے کی ہدایت دی ہے.

سہرسہ سب ڈویژن کمیٹی میں صدر محی الدین راعین اور سکریٹری نعیم الدین ہیں. اس کمیٹی میں نائب صدر ڈاکٹر محمد طارق، پروفیسر شاہد حسین، ماسٹر امداد عالم، مولانا صابر حسین قاسمی، جوائنٹ سیکرٹری میں پرویز الرحمن، نفیس چاند، مولانا محمد آیت اللہ، خازن میں جدیا خاتون جبکہ ممبران میں نجم الہدی، تنویر عالم، انوری خاتون، محمد رضوان، گڈو حیات، محمد اسلام شامل ہیں.
 ادھر سمری بختیار پور سب ڈویژن کی نئی کمیٹی میں محمد ضیاء الدین ندوی صدر، مولانا عبدالغفار اشرفی سکریٹری بنائے گئے ہیں جبکہ منتخب کمیٹی میں نائبین  صدور میں سید رضا اشرف، ڈاکٹر محمد احسان، مولانا رضوان قادری، منہاج عالم اور جوائنٹ سکریٹری میں محمد ہاشم. ماسٹر ماہر علی، سید مزمل اشرف، خازن میں حافظ محمد فیروز عالم، اس کے علاوہ ممبران میں مولانا محمد امتیاز، محمد طارق، مولانا فضل وارث، مولانا اشتیاق، عبدالباسط، محمد منظور عالم شامل ہیں.
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *