بینک ملازم کے نارواسلوک سے اساتذہ برہم

موتیہاری(نمائندہ):

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کلیان پور برانچ کے ملازم سدھیر کمار کے ذریعے امردیپ گولو صدر بہار پنچایت نگر پرائمری اساتذہ یونین کےساتھ مبینہ طور پر ناروا سلوک کرنے کے خلاف بینک منیجراورکلیان پور تھانہ کے ساتھ ہی مشرقی چمپارن کے ڈی ایم کو یونین کی طرف سے درخوا ست دی گئی ہے۔ یونین نے ملزم کے خلاف تین دن کے اندر مناسب کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اگر ملزم کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو اساتذہ یونین اپنے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لیے مجبور ہوگا۔
یونین کے بلاک صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے ۲۱؍ مارچ کو ساڑھے ۴۶؍ ہزار روپے جمع کرنے کے لیے بینک کےسبھی کاؤنٹر وں کا چکر لگایا لیکن روپے جمع نہیں کیے گئے۔ انہیں یہ روپے سدھیر کمار کے پاس جا کر جمع کرنے کے لیے کہا گیا۔ ان کی منت وسماجت کی گئی لیکن وہ گالی گلوج کرنے لگے۔ اس دوران اے ٹی ایم گارڈ کےعلاوہ بینک کے دیگر ملازمین بھی اکٹھا ھوگئے۔ امردیپ نے کہا کہ اس بینک کے ملازمین کا یہ پرانا رویہ ہے۔ کئی صارفین پہلے بھی اس کی شکایت کرچکے ہیں لیکن کبھی مناسب کارروائی نہیں کی گئی۔
درخواست دہندگان میں مولانا لطیف الرحمان، محمد شریف، پرویز عالم، انیس اختر، اشوک رام، سنتوش کمار، روپیش رنجن، چندر شیکھر پرساد اور انل تیواری کے علاوہ درجنوں اساتذہ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *