​محمد وقارالدین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

بھاگلپور(پریس ریلیز): تلکا مانجھی یونیورسٹی بھاگلپور کے شعبۂ اردو کے ریسرچ اسکالر محمد وقارالدین بن محمد علاء الدین ندویؒ کو

محمد وقارالدین
محمد وقارالدین

ان کے تحقیقی مقالہ بانی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ’مولانا سید منت اللہ رحمانی اور ان کا نثری اسلوب‘ پرپی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی۔ انہوں نے یہ مقالہ پروفیسر شیریں زباں خانم کی نگرانی میں مکمل کیا جس پر شعبۂ اردو کےسمینار ہال میں مناقشہ ہوا۔اس میں ممتحن کی حیثیت سےپروفیسر حسن امام سابق صدر شعبۂ اردو رانچی یونیورسٹی، جھارکھنڈ موجود تھے۔ انہوں نے مناقشہ کے بعد ریسرچ اسکالر اور ان کے نگراں کی ستائش کی اور تحقیقی کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پرشعبۂ اردو کے اساتذہ اور طلباء نے وقارالدین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *