بھارت ورشی چندرونشی مہاسبھا نے علاقائی کمیٹی کی تشکیل کی

چندرونشی برادری متحد ہوکر اپنی سیاسی حصہ داری حاصل کرے: ڈاکٹر پریم کمار

پریم کمار
پریم کمار

پٹنہ(نامہ نگار):
اکھل بھارت ورشی چندرونشی چھتریہ مہاسبھا کی میٹنگ اتوار کے روز یہاں ۳؍سرکلر روڈ میں ریاستی صدر سبھاش پرساد چندر ونشی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میں ۹۱؍رکنی علاقائی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا گیا۔ اس کے مطابق سبھاش پرساد چندر ونشی صدرجبکہ راج نندن گاندھی ، کاشی ناتھ پرساد، کرشن کمار چندرونشی ، شیوپوجن چندرونشی نائب صدور اور رنوجے روشن چندرونشی سکریٹری چنے گئے۔ منوج کمار چندرونشی کو خزانچی بنایا گیا ۔اس کے علاوہ پردیپ کمار، منشی پرساد، کمل کشور سنگھ، دلیپ کمار اور مہیش پرساد ریاستی سکریٹری بنائے گئے۔ جوائنٹ سکریٹری کے لیے بھرت پرساد، اوم پرکاش اور ببن چندرونشیکے ناموں کا اعلان کیا گیاجبکہ مان سئی سیتو اور ویریندر کمار میڈیا انچارج بنائے گئے۔ دفتری امور کے سکریٹری رام رکشا چندرونشی ہونگے۔
اس موقع پر اکھل بھارت ورشی چندرونشی مہاسبھا کے قومی صدر اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر پریم کمار نے کہا کہ چندرونشی سماج کے لوگ متحد ہوکر اپنی سیاسی حصہ داری حاصل کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے چندرونشی برادری کے سماجی مسائل کو حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے برادری اپنے طور پر کوشش کرنے کے ساتھ ہی حکومت اورانتظامیہ سے بھی ہرممکن مدد لے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *