بورنگ روڈ پر کافی کیمپس کا افتتاح

رام لال کھیتان
رام لال کھیتان

پٹنہ:
بہار انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے صدر رام لال کھیتان نے یہاں بورنگ روڈ پرواقع پانڈوئی پیلیس میں فرسٹ فلور پر کافی کیمپس کا افتتاح کیا. اس موقع پر پانڈوئی پیلیس کے مالک رنجن کمار بھی موجود تھے. کافی کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے رام لال کھیتان نے اس کو شروع کرنے والے نوجوانوں کو مبارک باد دینے کے ساتھ ہی اس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا. انہوں نے کافی کیمپس کو محنت اور لگن سے چلانے کے لیے کہا اور بتایا کے کسی بھی بزنس کی کامیابی کے لیے اس میں صبر کی بڑی ضرورت ہوتی ہے. اس موقع پر رنجن کمار نے بھی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.
کافی کیمپس میں کافی، چاکلیٹ، سینڈوچ اور پزا جیسی چیزیں کفایتی داموں پر ملتی ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *