امت شاہ کی ریلی میں بچوں کی بھیڑ

پٹنہ، ۲۹؍اکتوبر:بی جے پی صدر امت شاہ نے بگہا بازار کے بابل ٹولہ میں ۲۹؍اکتوبر کو انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ بی جے پی نے اپنی ویب سائٹ پر ریلی bjp_national_president_shri_amit_shah_addressing_public_meeting_at_babui_tola_maidan_bagaha_bazar_bagaha_on_october_29_2015شامل لوگوں کی تصویر لگائی ہے۔ اس تصویر میں اسکول کے چھوٹے چھوٹے بچے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ اس سے ایک سوال تو ذہن میں ابھرتا ہے کہ ریلی کی خاطر اسکول میں چھٹی کروائی گئی تھی یا پھر بھیڑ اکٹھا کرنے کے لیے اسکولی بچوں کا استعمال کیا گیا۔ اگر یہ دونوں باتیں غلط ہیں تو خود امت شاہ کو چاہیے تھا کہ وہ ان اسکولی بچوں کو واپس کلاس روم بھجوادیتے کیونکہ وہ عمر میں اتنے چھوٹے لگ رہے ہیں کہ انہیں الیکشن کی بھی الف بے نہیں آتی ہوگی، سیاست وہ بیچارے کیا جانیں!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *