چوتھے مرحلے میں بند ہوئی ۷۷۶ امیدواروں کی قسمت

Maula-Nagar,-Awapr,-Sursand-Assembly-Constituency,-Sitamarhi-district-(1)
(سیتامڑھی ضلع میں سرسنڈ اسمبلی حلقہ کے مولانگر گاؤں میں پولنگ بوتھ پر قطار میں کھڑے ووٹر)

پٹنہ، یکم نومبر:بہارکے اسمبلی انتخابات کے لیے چوتھے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل آج پورا ہوگیا ۔ کل ۵۵ سیٹوں کے لیے ریاست کے سات اضلاع میں ہوئی ووٹنگ کے بعد ۷۷۶ امیدواروں کی قسمت اے وی ایم میں بند ہوگئی۔ اس مرحلے میں کل ۵۷ء۵۹ فیصد پولنگ ہوئی۔ سب سے زیادہ ووٹ شیوہرضلع میں پڑے۔ یہاں ۶۶ء ۰۵فیصد ووٹروں نے اپنے حق کا استعمال کیا۔ یاد رہے کہ اس ضلع میں واقع شیوہر اسمبلی حلقے سے جنتادل متحدہ کے سرفراز الدین اور جیتن رام مانجھی کی پارٹی’ہم‘ سے لولی آنند اہم امیدوار ہیں۔

(سیتامڑھی ضلع میں سرسنڈ اسمبلی حلقہ کے مولانگر گاؤں میں پولنگ بوتھ پر قطار میں کھڑے ووٹر)
(سیتامڑھی ضلع میں سرسنڈ اسمبلی حلقہ کے مولانگر گاؤں میں پولنگ بوتھ پر قطار میں کھڑے ووٹر۔تصاویر: قمر عالم، سیتامڑھی)

چوتھے مرحلے میں بھی خاتون ووٹر مردو ں سے بازی لے گئیں۔ اس مرحلے میں ۵۴ء۲۰ فیصد مرد ووٹروں نے جبکہ ۶۰ء۴۰ فیصد خواتین ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

اس مرحلے میں مغربی چمپارن میں ۵۹ء۱۷ فیصد، مشرقی چمپارن ۵۹ء۹۶ فیصد، شیوہر ۶۶ء۰۵ فیصد ، سیتامڑھی۵۶ء ۰۹ فیصد، مظفر پور ۵۶ء ۸۳ فیصد، گوپال گنج ۵۸ء ۹۰فیصد اور سیوان میں۵۴ء ۳۱ فیصد ووٹروں نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *