بہار میں مہاگٹھ بندھن کی جیت پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار اطمینان

نئی دہلی ،۸؍نومبر: بہار اسمبلی کے انتخابات کے پر امن انعقاداور مہاگٹھ بندھن کی واضح اکثریت پر جماعت اسلامی ہند نے اظہار اطمینان کیا ہے۔
جماعت کے سکریٹری جنرل انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل فسطائی اور فرقہ پرست قوتوں نے جس طرح مختلف عنوانات سے engineer-mohammad-saleemاشتعال انگیز بیانات دے کر فضا کومکدر کرکے بہار اسمبلی انتخابات پر منفی اثرات ڈالنے کی کوشش کی تھی بہار کے عوام نے اس کا سنجیدگی اور ہوشمندی سے جواب دے کر اس کو ناکام کر دیا ہے اور ریاست کو جمہوری اور خیر سگالی کی فضا میں کام کرنے اور آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

جماعت کے سکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ بہار اسمبلی کے انتخابات کے نتائج سے یہ پیغام بھی ابھرا ہے کہ عوام جمہوری قوتوں کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں اور تمام تر منفی پروپگنڈوں کے باوجود عوام کی اکثریت فسطائی اور فرقہ پرست کا ساتھ دینے کے لیے تیار نہیں ہے جو ہمارے ملک کے لیے فال نیک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *