عازمین حج کا پہلا قافلہ سوئے حرم روانہ

پٹنہ۔ (نورالسلام ندوی)  بہار سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔حج بھون پٹنہ میں بعد نماز مغرب افتتاحی دعائیہ مجلس ہوئ۔اس موقع پرمولانا شمیم منعمی سجادہ نشیں خانقاہ منعمیہ نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ آپ مقدس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔حج کے بعد آپ کہ زندگی میں نمایاں تبدیلی دکھنی چائے۔حج عقیدہ آخرت کا اوریئنٹیشن ہے۔جس طرح مردہ کا لباس سفید اور بے سلا ہوتا ہے اور مردہ سے کسی کو کوئ خطرہ نہیں رہتا ہے اسی طرح حاجی کا عمل ہے کہ وہ بھی سفید اور بے سلے ہوئے لباس میں ہوتا ہے اور حالت احرام میں کسی بھی جاندار کو تکلیف پہنچانا منع ہے۔وہاں سے واپسی کے آپ کی زندگی ایسی ہی ہونی چائے کہ آپ سے کسی کو کوئ خطرہ نہ ہو اور آپ انسانیت کے لئے رحمت ہوں۔
اس موقع پر وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ میں برسوں سے حج بھون کی دعائیہ مجلس میں شریک ہوتا رہاہوں یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مبارک سفراسی کو نصیب ہوتا ہے جس کا بلاو آتا ہے۔آپ مکہ اور مدینہ میں صوبہ اور ملک کی خوشحالی اور امن وسلامتی کے لئے دعا کیجئے گا۔اور اس کے لئے بھی کہ اللہ بہار کو سیلاب سے نجات دے اور خشک سالی سے بچائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت انصاف کے ساتھ ترقی چاہتی ہے اور یہ تبھی ہوگا جب سماج کے ہر طبقہ کو ساتھ لے کر چلا جائے ۔ہماری حکومت سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہے

 

۔دعائیہ مجلس سے سینٹرل حج کمیٹی کے چئر مین اور ایم پی چوہدری  محبوب علی قیصر،خورشید عرف فیروز وزیر محکمہ اقلیتی فلاح،الیاس حسین عرف سونو بابو چئر مین نے بھی خطاب کیا جبکہ کہکشاں پروین راجیہ سبھا رکن۔خالد انور ایم ایل سی۔محمد ارشاد اللہ چئر مین سنی وقف بورڈ۔عامر سبحانی داخلہ سکریٹری۔مفتی سہراب ندوی اسٹیج پر موجود تھے۔امسال بہار سے 4798 حجاج بیت اللہ کے لئے جا رہے ہیں۔جبکہ بہار کا کوٹہ بارہ ہزار دوسو ہے۔بہار کے حاجیوں کا آخری قافلہ 28 جولائ کو روانہ ہوگا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *