دیوالی کے پٹاخے سے خاکستر ہوا غریب کا گھر

abdurrahman2
آشیانہ کھو چکے تلسی منڈل اپنے گھر والوں کے ساتھ ، تصاویر: اسدالرحمن

کٹیہار، ۱۲؍نومبر (اسدالرحمن)دیوالی کی خوشی میں جہاں لوگ پٹاخے داغ رہے تھے اور پھلجھڑیاں چھوڑ رہے تھے ، وہیں بہار کے کٹیہار ضلع کے بلوا پنچایت کے دہیار پدم پور گاؤں میں تلسی منڈل اور پنٹو منڈل کے آشیانے جل کر راکھ ہورہے تھے۔اطلاع کے مطابق کل رات کو گاؤں میں لوگ پٹاخے چھوڑ رہے تھے ۔ تلسی

اور پنٹو بھی غریبی کے باوجود روشنی کے اس تہوار میں خوشی منارہے تھے۔ اسی دوران ایک پٹاخہ تلسی منڈل کے مکان پر آگرا اور دیکھتے ہی دیکھتے پھوس کے بنے ان کے آشیانے میں آگ لگ گئی۔

آگ کے شعلے نے پلک جھپکتے تلسی کے پڑوسی پنٹو منڈل کے گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔گھر والے توکسی طرح اپنی جان بچاکر نکل گئے مگر اپنے

جلے ہوئے آشیانے کو دیکھتے ہوئے گاؤں کے لوگ
جلے ہوئے آشیانے کو دیکھتے ہوئے گاؤں کے لوگ

جھونپڑوں کو نہیں بچاسکے۔ جب تک گاؤں کے دوسرے لوگ آتے اور آگ پر قابو پایا جاتا تب تک ان دونوں کے گھر جل کر خاکستر ہوچکے تھے۔

جائے وقوع پر جائزہ لینے پہنچے شعبۂ مالیات کے اہلکار دیپک کمار نے کہا کہ بی پی ایل خاندان سے تعلق رکھنے والے تلسی منڈل اور پنٹو منڈل کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *