نہیں بچ سکیں بہار کے ایک سابق وزیر کی بیوی

کٹیہار، ۱۹؍نومبر(اسدالرحمن) بہار کے سابق وزیر اورحالیہ انتخابات میں کدوااسمبلی حلقہ سے این سی پی کے امیدوار ہیمراج سنگھ کی بیوی کا دیر رات نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ وہ ۱۵؍نومبر کو کدوا کے پہلاگڑھ علاقہ میں اپنے مکان پر دن کا کھانا بناتے وقت آگ لگ جانے سے بری طرح جھلس گئی تھیں۔
اطلاع کے مطابق ہیمراج سنگھ کی بیوی شوبھا سنگھ جب دن کا کھانا بنا رہی تھیں اسی دوران باورچی خانہ میں آگ لگ گئی، جس نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہیں شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے کٹیہار میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں بہتر علاج کے لیے پٹنہ ریفر کردیا گیا تھا۔ پٹنہ میں بھی جب صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو انہیں نئی دہلی لایا گیا، لیکن وہ ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود نہیں بچ سکیں ۔

ہیمراج سنگھ رابڑی دیوی کی حکومت میں سڑک تعمیرات کے وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ۲۰۰۵ میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ کدوا اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس بار وہ این سی پی کی جانب سے انتخابی میدان میں تھے جہاں کانگریس امیدوار شکیل احمد خان نے جیت درج کی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *