بی ایس ایف نے پنجاب سرحد پر منشیات، اسلحوں کی کھیپ پکڑی

تصویر: بشکریہ اے این آئی
تصویر: بشکریہ اے این آئی

امرتسر، ۲۰ مارچ: بورڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے کل یہاں سرحد کے پاس ممنوعہ منشیات ہیروئن اور اسلحوں کی ایک کھیپ پکڑی ہے۔ منشیات کے علاوہ ۹ ایم ایم کی ایک پستول، پستول کی دو میگزینیں اور ۱۵ راؤنڈ گولیاں بھی پکڑی گئی ہیں۔

پنجاب کی سرحد پر کافی دنوں سے اس قسم کی غیر قانونی کارروائیاں جاری ہیں، جن کو دیکھتے ہوئے فوجی اہل کاروں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی جانب سے پنجاب میں غیر قانونی طریقے سے منشیات بھیج کر ریاست کے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ خود وہاں کی بادل سرکار پر اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ وہ سرحد پار سے منشیاب کی اسمگلنگ کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

امرتسر سیکٹر کے ڈی آئی جی، بی ایس ایف نے فیلڈ کمانڈرس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس قسم کی وارداتوں کو روکنے کے پوری طرح مستعد رہیں۔ ریاست میں اسی سال اسمبلی الیکشن بھی ہونے ہیں۔

اس علاقہ میں تعینات بی ایس ایف کے ایک سنتری نے کل رانجھا سنگھ اور سونو کمار شرما نام کے دو ہندوستانیوں کو ہندوستانی سرحد کی جانب انِ ممنوعہ اشیاء کو پھینکتے ہوئے دیکھا تھا، جس کے بعد انھیں فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

اس کے بعد بی ایس ایف کے ذریعہ پورے علاقے میں گہری چھان بین کی گئی، جس کے دوران اس قسم کے تین اور پیکٹ برآمد ہوئے اور ساتھ ہی کئی گولیاں اور اسلحے بھی بی ایس ایف کے ہاتھ لگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *