نشے میں ڈوبے ڈرائیور کی وجہ سے بس پلٹی…39 بچے سمیت 52 افراد گھائل

سپول….(نمائندہ) ..   نیپال ٹور سے لوٹ رہے طلباء سے بھری ایک بس پلٹ گئی جس میں 39 بچوں سمیت 52 لوگ  گھائل ہوگئے ہیں.
مفصل رپورٹ کے مطابق پورنیہ  ضلع کے بنمنکھی بلاک کے مرچائے باڑی مڈل اسکول کے طلباء کو گھمانے کے لئے کوسی براج لے جایا گیا تھا جہاں سے واپسی پر بلواہا تھانہ کے نیشنل ہائی وے 91 کے مین کنال کے پاس یہ دردناک حادثہ ہوگیا جس میں 39  بچوں سمیت 52 لوگ گھائل ہوگئے جس میں 10  کی حالت نازک بتائی جارہی ہے. ادھر ملی اطلاع کے مطابق ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا. بس میں سوار ایک استاد  شنکر کمار  نے بتایا کہ وہ پورنیہ  ضلع کے بنمنکھی  بلاک میں میرچائیباڑی  اسکول  کے بچوں کو لیکر وزیر اعلی پری بھرمن اسکیم کے تحت گھمانے نیپال کے  کوسی  بیراج  آئے  تھے. کوسی بیراج  سے بنمنکھی   واپسی کے دوران تیز رفتاری کی وجہ سے موڑ پر ڈرائیور  گاڑی کنٹرول نہیں رکھ پایا اور سیدھے گڈھے میں بس پلٹ گئ . بس میں 39 بچے، 4 رسوئیا (باورچی)  اور 4 اساتذہ سمیت 52 لوگ سوار تھے.
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *