مظفرپور سے دہلی جارہی بس موتیہاری کے پاس حادثہ کا شکار ہوگئ۔27 مسافر ہلاک

نورالسلام ندوی کی رپورٹ ✍️
مظفرپور سے دہلی جارہی بس موتیہاری این ایچ 28 پر پلٹ گئ جس سے 27 مسافر ہلاک ہوگئے،جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے ہیں،موصولہ اطلاع کے مطابق اے سی بس تھی اور چاروں طرف سے پیک تھی جس کی وجہ کر راحت اور بچاوُ کے کام میں کافی پریشانی ہوئ اور محض پانچ ہی افراد ہو بچایا جا سکا۔

گاڑی پلٹنے کے بعد گاڑی میں آگ گئ اور سارے مسافر جل کر ہلاک ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ گاڑی کے نیچے ایک بائک سوار بھی دب گیا ہے۔موقع واردات پر اعلی سرکاری حکام پہنچ چکے ہیں۔اور راحت وبچاو کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔زخمیوں کا علاج مقامی اسپتال میں کرایا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثہ کے ایک گھنٹہ کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی پہونچی جب تک گاڑی کا آدھا حصہ چل کر راکھ ہو چکا تھا۔بس پر کل 32 لوگ سوار تھے۔حادثہ کے بعد لوگوں میں کافی غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔وزیر اعلی نتیش کمار اور گورنر ستیہ پال ملک نے اس حادثہ پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے اور مرنے والے کے لواحقین کو چارچارلاکھ روپے دینے کا اعلان کیاہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *