ننھی چڑیا گوریا کو بچانا ہے، زندگی میں خوشحالی لانا ہے

DSC02707

میرٹھ، ۲۰ مارچ (پریس ریلیز): ضلع کانگریس کمیٹی میرٹھ کے نائب صدر محمد عمران کی قیادت میں گوریا نامی چڑیا کو بچانے کے لیے ایک بیداری مہم آج عوام سے اپیل کرنے کے لیے چلائی گئی۔ یہ مہم گھنٹہ گھر، بچہ پارک، ہاپوڑ اڈّہ، چھتری والے پیر پر لوگوں کو روک کر گوریا بچانے کے لیے چلائی گئی۔

محمد عمران نے انوکھی پہل کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ ’’ماحولیات و چرند و پرند کو بچائیے اور اپنی زندگی میں خوشحالی لائیے۔ آج پوری دنیا نندھی چڑیا گوریا کا دن منا رہی ہے اور آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے گھروں میں گوریے کو بچانے کے لیے گھونسلے لگائیں گے اور اپنے گھر میں گوریے کو بلائیں گے۔ محمد عمران نے یہ مہم مسجد، مندر، گرجا گھر، گرودواروں سے شروع کی اور چاروں مقدس مقامات کی دیواروں پر گوریا کے گھونسلے لگائے۔ محمد عمران نے کہا کہ ننھی چڑیا گوریا سے ہمیں بہت فائدہ تھا، کیوں کہ یہ کھیت میں کیڑے کھاتی تھی اور کھیت کو فریش کرتی تھی، جس سے فصل خراب ہونے سے بچتی تھی۔ ننھی چڑیا گوریا دھیرے دھیرے ختم ہوتی جا رہی ہے، جس پر حکومت ہند کوئی دھیان نہیں دے رہی ہے۔‘‘

محمد عمران نے ایک شعر کے ساتھ کہا کہ ’’یہ پیڑ یہ پتے پریشاں ہو جاتے، اگر پرندے بھی ہندو مسلماں ہو جاتے، JNU_Sparrowsگوریا چیخ کر بولی، مت بانٹو ہمیں ہندو مسلم کے جھمیلے میں، ہم تو روز اڑتے ہیں دانے کے لیے، کبھی مندر پر بیٹھ جاتے ہیں تو کبھی مسجد پر بیٹھ جاتے ہیں۔‘‘

محمد عمران نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر عام عوام اپنے ہاؤس ٹیکس اور بجلی کے بل جمع کرنے جاتے ہیں، تو انھیں بل ادائیگی کی رسید کے ساتھ گوریے کا گھونسلہ بھی تحفے میں دیں۔ محمد عمران کے ساتھ مہم میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس میں خاص طور پر رکین اہلووالیہ، سلیم پٹھان، حاجی عشرت، محمد نعیم، سشیل گوسوامی، فضلو پہلوان، ذیشان صدیقی، نریندر اگروال، روہتاش بھیا، چودھری شمش الدین، سویتا سومانی، روبینہ فریدی، محمد عابد، محمد شہزاد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *