’’چیتنیہ پریم رتھ‘‘ دہلی پہنچے گا

چیتنیہ مہاپربھو کے ورنداون آمد کی 500 سالہ یادگاری تقریب

نئی دہلی،۸ مارچ: ورنداون کے تحقیقی ادارے ، ورنداون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے وزارت ثقافت کے مالی اشتراک کے ساتھ وقتاَ فوقتاَ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اس ادارے کی جانب سے چیتنیہ مہا پربھو کے ورنداون آنے کے یادگاری دن کے طور پر 25 نومبر 2015 کو کارتک پورنیما کے موقع پر ایک شانداریادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی چیتنیہ مہا پربھو کی ورنداون آمد کے یادگاری دن کے سلسلے میں سال بھرتک یادگاری تقریبات کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جس کے دوران چینتنیہ مہاپربھو کی زندگی اور تعلیمات پر ایک چلتی پھرتی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔’’سری چیتنیہ پریم رتھ‘‘ کے عنوان سے اس چلتی پھرتی نمائش کو متھرا کے ضلع مجسٹریٹ موصوف نے 8 فروری 2016 کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا تھا ۔یہ چیتنیہ پریم رتھ مختلف مقامات سے گزرتا ہوا ،9 مارچ 2016 کو دہلی پہنچے گا۔

ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب این کے سنہا ہرے کرشنا کے زوردار نعروں کے ساتھ سری چیتنیہ پریم رتھ کا استقبال کریں گے۔ بعد ازاں راجدھانی کے جن پتھ پر واقع آئی جی این سی اے آڈیٹوریم میں شام ساڑھے چار بجے نرتیہ ناٹیکا پیش کی جائے گی۔ چیتنیہ پریم رتھ اوراس کی جھلکیوں پر مبنی نمائش 9 مارچ کو ڈھائی بجے دن تک اور دس مارچ 2016 کو اس کی ورندا ون روانگی کے وقت تک کھلی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *