سی ایم جی نے گاندھی جینتی پر سوچھ بھارت ابھیان چلایا

نئی دہلی :

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 148 ویں جینتی پر یہاں مدن پور کھادر میں پیر کو چینج میکرس گروپ کی طرف سے ‘سوچھ بھارت ابھیان’ چلایا گیا ۔ اس میں سی ایم جی کے رضاکاروں کے علاوہ ہنس این جی او کے ممبران نے بھی حصہ لیا۔

اس مہم کا مقصد علاقے سے گندگی کو جڑ سے دور کرنا اور یہاں رہنے بسنے والے انسانوں سے لے کر جانوروں تک کو بھی گندگی سے ہونے والی بیماریوں سے نجات دلانا ہے ۔ سی ایم جی کے سکریٹری اوصاف ضیا محشر نے     بتایا کہ سوچھ بھارت ابھیان کے دوران مقامی افراد نے ایم سی ڈی پر جم کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے صاف صفائی کرنے والوں کو بہت کم بھیجا جاتا ہے ۔  انہوں نے آبادی سے دور رکھے کوڑادانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کوڑے دان تو ہیں مگر بڑی دوری پر رکھے گئے ہیں ۔اس لیے لوگ کوڑے کو گھر آس پاس ہی پھینک دیتے ہیں ۔ البتہ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس کی وجہ سے علاقے میں جگہ جگہ گندگی پھیلی رہتی ہے ۔ مقامی باشندوں نے سی ایم جی اور ہنس کا مدن پور کھادر میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی مہم چلانے کے لیے شکریہ ادا کیا اور آئندہ سے کوڑے دان ہی میں کوڑا پھینکنے کا عہد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *