نالندہ اوپن یونیورسٹی میں رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ

پٹنہ(نامہ نگار):
بہار کانگریس پردیس کمیٹی کے ترجمان سمن کمار ملک نے نالندہ اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے اپنے ادارہ میں طالب علموں کے رجسٹریشن کے لیے تاریخ بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف حصوں میں پہلے سیلاب سے ہونے والی دقتوں اور پھر درگا پوجا، دسہرہ اور محرم کی تعطیلات کے سبب بہت سے خواہشمند طلبا وطالبات رجسٹریشن نہیں کرانے سے محروم رہ گئے ہیں۔ سمن کمار ملک نے مطالبہ کیا کہ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نالندہ اوپن یونیورسٹی رجسٹریشن کی تاریخ کو آئندہ ۳۰؍ اکتوبر تک بڑھائے تاکہ جو طلبا وطالبات داخلہ نہیں لے سکے ہیں وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں اور ترقی کے راستے پر خود آگے بڑھیں اور ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دینے کے لیے تیار ہوسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *