کورونا سے خوفزدہ نہ ہوں: وزیر اعلیٰ

پٹنہ (نامہ نگار) وزیر اعلی نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش ایک انے مارگ میں واقع ’نیک سنواد‘ سے مخصوص ڈاکٹروں اور دوسرے طبی ماہرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعے کورونا وائرس کی موجودہ حالت پر تبادلۂ خیال کیا ۔ ماہرین نے وزیر اعلیٰ کو صورت حال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتا یا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خدمت کے جذبے سے کام کیا جارہا ہے ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے بھی آپ سبھی ماہرڈاکٹروں سے کے ساتھ گفتگو ہوئی تھی ، آج دو اور ماہرین جڑے ہیں ۔ میں آپ تمام لوگوںکا مشورہ دینے کے لیے مشکور ہوں ،آپ تمام لوگ صحت کے شعبہ میں ماہرہیں ، آپ لوگوں کا اپنا تجربہ ہے ۔ پچھلی بار آپ لوگوں نے مشورہ دیا ، اس پر صحت محکمہ سنجیدگی سے عمل کررہا ہے ۔ آپ نے آج جو مشورے دیے ہیں وہ بھی بہت اہم ہیں ،ان پر عمل آوری کے لیے محکمۂ صحت ضروری اقدام کرے گا ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوروناوائرس کی جانکاری ملتے ہی ہم لوگوں نے ضروری کارروائی شروع کر دی تھی ۔ کوروناوائرس کے مدنظر سماجی دوری کو اپنا یا گیا ۔ بہار میں ۱۳؍ مارچ ہی سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی سطح پر احتیاطی اقدمات کیے جانے لگے ۔ ہم لوگوں نے دیہی علاقوں کو چھوڑ کر باقی پورے بہارمیں ضلع ہیڈ کوارٹر سے لے کر بلاک ہیڈ کوارٹر تک لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ۔ اس کے دو دنوں بعد مرکزی حکومت نے پورے ملک میں تمام مقامات پر ۲۱؍ دن کے لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ۔ اس دوران جوبھی لوگ ریاست کے باہر سے آئے ہیں ان سبھی کی بہتر طریقہ سے اسکریننگ کرائی جارہی ہے ۔ ان کی ٹسٹنگ بھی کرائی جارہی ہے ۔ ہم لوگ ہر سطح پر کام کررہے ہیں ، بہار کے لوگ پوری طرح ہشیار ہیں ۔ گائوں کے لوگ بھی باہر سے آنے والوں کو الگ رکھنے کے کام میں مدد کررہے ہیں ۔ عوامی نمائندے بھی مدد کرر ہے ہیں ۔وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر ،پارا میڈیکل اسٹاف، نرس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران ، انتظامیہ کے اہلکار ریاست کے عوام کی مدد کے لیے اپنا فرض ادا کرر ہے ہیں ۔ ڈاکٹروں کی سہولت کے لیے ہم لوگ ضروری سامان بھی مہیا کرا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ این ایم سی ایچ کونوول کورونا وائرس کے علاج کے لیے خصوصی اسپتال کی شکل میں نشان زد کیا گیا ہے۔وہاں کام کر نے والے ڈاکٹروں ،نرسیزاور پارا میڈیکل اسٹاف کو ضروری سہولتیں مہیا کرائی جارہی ہیں ۔ ہم لوگوں کو اس بات کے لیے بھی غور کرنا چاہیے کہ دیگر امراض کے علاج کے لیے بھی لوگوں کو دشواری نہ ہو ، اس لیے دیگر اسپتالوں کو بھی کام کر نا ہو گا ۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے نمٹنے کے لیے حکومت ہر ضروری قدم اٹھارہی ہے ،لوگوں کو خوفزدہ ہو نے کر ضرورت نہیں ہے ۔ ہم لوگ اپنے پر بھروسہ قائم رکھیں ۔ مجھے پوری یقین ہے کہ سب کی مدد سے ہم لوگ اس مشکل سے باہر آئیں گے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے پدم شری ڈاکٹر ایس این آریہ ، ڈاکٹر اے عبدالحئی ،ڈاکٹر وجے پرکاش ، ڈاکٹر ستندر نارائن سنگھ ، ڈاکٹر ہیمنت شاہ ، ڈبلو ایچ او کے ڈاکٹر بی پی سبرامنیم ، آر ایم آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پردیپ کمار داس ، ڈاکٹر وجے کمار گپتا ، ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی کے سنگھ ، آئی جی آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر این آر وشواس ، ڈاکٹر ایس کے شاہی ، محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے بھی اپنے اپنے خیالات کا ظہار کیا۔
میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی ، بہار اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار چودھری ، وزیرصحت منگل پانڈے ، آبی وزیروسائل سنجے جھا ، چیف سکریٹری دیپک کمار ، ڈی جی پی گپتیشور پانڈے ،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری منیش کمار ورما ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کماراوروزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی گوپال سنگھ موجود تھے ۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply