گائے کو ’مادرِ قوم‘ بنانے کے لیے چھ نے کی خودکشی کی کوشش

IMG_5566

راج کوٹ (گجرات)، ۱۷ مارچ: گائے کو ’مادرِ قوم‘ کا درجہ دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے راج کوٹ کی ’گئو رکشا ایکتا سمیتی‘ کے چھ اراکین نے آج خود کشی کرنے کی کوشش کی، لیکن وقت پر انھیں اسپتال پہنچا دیا گیا، جس کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔

اِن سبھی نے کل راج کوٹ کے کلکٹر کو ایک میمورنڈم سونپتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گائے کو ۲۴ گھنٹوں کے اندر ’مادرِ قوم‘ ہونے کا اعلان کریں۔ لیکن جب ۲۴ گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی جب ان کے مطالبہ کو پورا نہیں کیا گیا، تو انھوں نے خود ہی کلکٹر آفس کو خود کو آگ لگا کر خودکشی کرنے کی اطلاع دے دی۔ خوش قسمتی سے ان میں سے کسی کی جان نہیں گئی اور انھیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

راج کوٹ کے پولس انسپکٹر کلپیش چاوڑا نے بتایا کہ ’’وہ یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ گائے کو ’’راشٹر ماتا‘‘ ڈکلیئر کر دیا جائے۔ آج بھی وہ یہی مطالبہ کرتے ہوئے آئے اور ان میں سے چھ نے کوئی زہریلا مادّہ پی رکھا تھا۔ ان سبھی کو گرفتار کر لیا گیا اور راج کوٹ اسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا، جہاں پر ان میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔‘‘

خود کشی کی کوشش کرنے والوں کے نام یوں ہیں: موربی کے کلملیش رباری، گونڈل کے امربھائی، احمد آباد کے رگھوویر سنگھ جڈیجا، جسڈانا کے دیپک واگھیلا اور کھیری گاؤں کے جیوبھا جڈیجا۔ پولس نے ایمرجنسی وارڈ میں اسٹاف کو ان سب پر گہری نظر رکھنے کے لیے تعینات کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *