خام تیل کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی،۸ مارچ: پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل ٖ(پی پی اے سی)کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے ا عدادوشمار کے مطابق سات مارچ 2016 کو ہندوستانی میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت بڑھ کر 36.17 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز چار مارچ 2016 کو اس سے قدرے کم یعنی 34.13 ڈالر فی بیرل تھی۔

ہندوستانی روپے میں بھی خا م تیل کی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ سات مارچ 2016 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی قیمت 2433.35 روپےفی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز چارمارچ 2016 کو 2295.93 روپے فی بیرل تھی ۔اس کے ساتھ ہی امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں بھی مضبوطی درج ہوئی ہے ۔سات مارچ 2016 کو روپیہ –ڈالر شرح مبادلہ 67.27 روپے فی ڈالر ہوگئی جو تین مارچ 2016 کو 67.38 روپے فی ڈالر تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *