وزیر ثقافت مہیش شرما کے ہاتھوں کتاب کا اجرأ

Mahesh Sharma_Releasing book

نئی دہلی،۹مارچ: ’’ کلچر ہیری ٹیج آف ٹرانس ہمالیاز۔ کنّور‘‘ نامی کتاب کا آج یہاں ثقافت وسیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور شہری ہوابازی کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے کے ہاتھوں اجرأ ہوا۔ اس کتاب کے مصنف ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر پی ایس ناگی لوکتس ہیں۔

ہندوستان میں ابھی کئی ایسے علاقے ہیں، جن کی دریافت نہیں ہو پائی ہے۔ خاص کر پہاڑی علاقوں میں واقع ان مقامات کی اگر دریافت کرکے انھیں سیاحتی نقطہ نظر سے دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، تو اس سے کافی آمدنی ہو سکتی ہے۔ یہ کتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

کتاب کا اجرأ کرتے ہوئے ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا کہ ’’ہمالیہ کے ۷۳ پہاڑی علاقے ہندوستان میں واقع ہیں۔ ان ہمالیائی علاقوں میں سیاحت کے وافر امکانات موجود ہیں، جنہیں روبہ عمل لائے جانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ملک کی بیشتر ندیاں ہمالیائی علاقے سے نکلتی ہیں اور اس کتاب کے مصنف نے ہمالیائی علاقے، بالخصوص کنور کی ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنے کا شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ یہ کتاب ہندوستان کی ثقافتی وراثت پر کا م کرنے والے محققین اور طلبہ کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔‘‘

یہ کتاب مرکزی وزارت ثقافت کےا دارے آئی جی این سی اے نے شائع کی ہے اور اس میں ہماچل پردیش بالخصوص کنور کے ان علاقوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں جو بین ہمالیائی علاقوں میں واقع ہیں۔ خاص طور سے ان علاقوں میں واقع مندروں، موناسٹریز، بنچوز، فنون لطیفہ کے نوادرات، قلعوں اور ان علاقوں میں آباد مختلف نسلی طبقات کی زبانوں کی دستاویز کاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *