شاہین باغ کے طرز پر دربھنگہ کے لال باغ میں غیرمعینہ دھرنا آج سے

شاہین باغ کے طرز پر دربھنگہ کے لال باغ میں غیرمعینہ دھرنا کل سے
دربھنگہ (پریس ریلیز) شاہین باغ، روشن باغ اور سبزی باغ کے بعد اب دربھنگہ کا لال باغ بننے جارہا ہے شاہین باغ۔ حکومت ہند کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف صف آراء جامعہ، جے این یو، علی گڑھ یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں سے منسلک طلباء کی حوصلہ افزائی،حکومت ہند کے ظالمانہ اور غیرآئینی قوانین NPR, NRC اور CAA  کے خلاف غیرمعینہ مدت انقلابی دھرنا مورخہ 18جنوری 2020 سے محلہ لال باغ (نزد عبدالحمیدچوک)، دربھنگہ کے پاس  دن کے 2:30 بجے سے ہونے جارہا ہے۔  مذکورہ پروگرام کی اطلاع دیتے ہوئے سنویدھان بچاؤ سنگھرش مورچہ کے کنوینر مطیع الرحمن  موتی نے بتایا کہ یہ دھرنا لگاتار چلے گا جب تک حکومت اس کالے قانون کو واپس نہ لے لے۔ مسٹرمطیع الرحمن نے تمام آئین سے محبت کرنے والے، سیاسی پارٹیوں اور سماجی، ملی و فلاحی تنظیموں کے ذمہ داروں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس انقلابی دھرنا میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر اپنا احتجاج درج کرائیں ساتھ ہی انہوں نے خواتین کے بھی گذارش کی ہے کہ وہ بھی اس دھرنا میں کثیرتعداد میں شامل ہوں اور دہلی کے شاہین باغ کے طرز پر دربھنگہ کے لال باغ کے مظاہرے کو کامیاب بنائیں تاکہ تاناشاہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور کالا قانون کو فوراً واپس لے۔
Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply