وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ میں دعوت افطار وتکمیل قرآن پاک کااہتمام

*وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ میں دعوت افطار وتکمیل قرآن پاک کااہتمام*

*مسلمانوں کووقتی حالات سے مایوس ہونے کی

 ضرورت نہیں ہے:شاہنواز بدرقاسمی
سہرسہ…… :(وجیہ احمد تصور )
وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ میں گزشتہ روز دعوت افطار وتکمیل قرآن پاک کااہتمام کیاگیاجس میں اسکول کے طلبہ وطالبات ،اساتذہ،ملازمین ،گارجین اور شہر کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر اسکول کے بانی ومنیجنگ ڈائریکٹر شاہنواز بدر قاسمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ رمضان المبارک تمام مہینوں میں سب سے افضل اور برکت والاہے اس ماہ کااحترام کرتے ہوئے ہم سب کو زیادہ سے زیادہ عبادت میں وقت لگاناچاہئے ،رمضان کاپیغام یہی ہے کہ ہم سب اللہ کے احکام اور رسول اللہ کے بتائے ہوئے اصولوں پر اپنی زندگی کوگزاریں،اس مقدس مہینے میں بھی جو لوگ بلاعذر نماز ،روزہ اوردیگر عبادتوں سے محروم ہیں وہ دنیاکاسب سے بدقسمت انسان ہے۔بدرقاسمی نے کہاکہ ہمیں صرف اللہ سے ڈرناچاہئے مایوسی مسلمانوں کیلئے کفرہے ،انہوں نے کہاکہ آج ہم جس ماحول سے گذررہے ہیں وہ یقیناتکلیف دہ ہے لیکن ان تمام ترحالات کے باوجود ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات سے اپنے رشتہ کومزیدمضبوط کریں اور نئی نسل کی بہترتعلیم وتربیت کیلئے فکرکریں ،انہوں نے کہاکہ وقتی تکلیف سے ہمیںبذدل نہیں ہوناچاہئے ہندوستانی مسلمان الحمدللہ دن بدن مضبوط اور طاقتور ہورہے ہیں جو ہماری کامیابی کی علامت اور ضمانت ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں خوداحتسابی سے کام لیناچائیے جب تک ہم بے مقصد زندگی جینے کی عادی رہیں گے تب تک مایوسی کے شکاررہیں گے۔شاہنواز بدر قاسمی نے کہاکہ قرآن مجید ہمارے لئے دستور العمل ہے اور اس مقدس کتاب میں زندگی کے ہر مسئلہ کاحل موجودہے ۔انہوں نے دعوت افطار اور تکمیل قرآن پروگرام میں شریک ہونے والے تمام حاضرین کاشکریہ اداکیا۔

اس موقع پر علاقہ کے نوجوان عالم دین مولاناشعیب رحمانی نے کہاکہ ہمیں بیحد خوشی ہے کہ وژن انٹرنیشنل اسکول ایک نئی سوچ وفکر کے ساتھ عملی میدان میں کام کررہاہے آج ایسے ہی اداروںکی سخت ضرورت ہے جہاں بیک وقت دونوں تعلیم کامکمل بندوبست ہو اور طلبہ میں خوداعتمادی اورکامیابی کاجذبہ ہو،مولانارحمانی نے اسکول انتظامیہ کو مثالی تعلیم وتربیت کیلئے مبارکبادپیش کی ۔

واضح رہے کہ اسکول میں تراویح کیلئے تکمیل قرآن کاخصوصی بندوبست کیاگیاتھا تراویح اسکول کے انگلش ٹیچرحافظ عفان قاسمی نے پڑھایاجسے تمام حاضرین نے خوب سراہااورانہیں مبارکبادپیش کی۔دعوت افطار میں مولاناآفتاب ندوی، ضلع جدیوصدر محی الدین راعین ، راجدلیڈر جاویدانورچاند،مولانا آیت اللہ ،ماسٹر فروس احمد،اسعدمدنی سمیت کئی اہم شخصیات موجودرہے۔آخر میں اسکول کے ڈائریکٹرنعیم صدیقی نے تمام حاضرین اور مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔
Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply