سمری بختیار پور میں دعوت افطار کا شاندار اہتمام

سہرسہ…(نمائندہ)   رمضان المبارک میں افطار پارٹی کا اہتمام عام بات ہے خاص کر سیاسی افطار پارٹی ہمیشہ موضوع بحث رہا ہے مگر جب بیٹے اپنے والد کے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے افطار پارٹی کا اہتمام کرے تو یقیناً اس دعوت افطار کی اہمیت بڑھ جاتی ہے.

سمری بختیار پور میں آر ٹی آئ کے ذریعہ سرخیوں میں رہنے والے ریٹائرڈ ٹیچر محمد امان اللہ گذشتہ کچھ سالوں سے رمضان میں رانی باغ مسجد میں دعوت افطار کا انعقاد کرتے رہے ہیں جس میں سمری بختیار پور اور قرب و جوار کے روزے داروں کی شرکت ہوتی رہی مگر مارچ میں ان کے انتقال کے بعد اس سلسلہ کو برقرار رکھنا مشکل نظر آ رہا تھا مگر ان کے صاحبزادے محمد  نوراللہ، اعجاز اللہ، قیص اللہ وغیرہ نے اپنے والد کے روایت کو قائم رکھتے ہوئے جمعہ کی شام میں شاندار دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی.. دعوت افطار میں شریک اہم لوگوں میں تنظیم آئمہ مساجد کے صدر حافظ محمد ممتاز رحمانی، محمد عبدالسلام، وارڈ پارشد نمائندہ  وصی الھدی  پپو، وارڈ پارشد محمد شکیل، سابق مکھیا سعد الدین، وجیہ احمد تصور، منہاج عالم، عقیل عالم، قیصر عالم، عبدالسبحان، افسر عالم، منور عالم، افسر الھدی وغیرہ شامل تھے.
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *