اسلامیہ ہائی اسکول کے سابق ہیڈ ماسٹر محسن کریم کا انتقال

 وجیہ احمد تصور کے قلم سے ✍

مت سہل ہمیں جانو، پھرتا ہے فلک برسوں 🌠🌠🌠
تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں 🎆🎆🎆
اسلامیہ ہائی اسکول سمری بختیار پور میں تعلیمی سفر کے دوران سبھی استاد کافی شفیق اور مہربان رہے ہیں لیکن جن استادوں نے سب سے زیادہ متاثر کیا ان میں محمد محسن کریم صاحب سر فہرست ہیں.
آج پٹنہ پہنچا ہی تھا کہ اچانک اپنے شفیق استاد محسن کریم صاحب کے انتقال پرملال کی خبر سن کر آنکھیں آبدیدہ ہوگئیں. ان کے پڑھانے کا انداز اتنا آسان اور دلچسپ ہوتا تھا کہ ہسٹری جیسے سبجیکٹ میں بھی جان لا دیتے تھے اور اللہ کا شکر ہے انکا یہ انداز آج بھی مجھے فائدہ پہنچا رہا ہے.
اگرچہ وہ کئ سال قبل سروس سے سبکدوش ہو گئے تھے مگر سمری بختیار پور کو انہوں نے اپنا مسکن بنا لیا تھا اس وجہ سے برابر ملاقات کا شرف حاصل رہا. ان کے انتقال سے ہم نے ایک نیک، ہمدرد اور مشفق استاد کو کھو دیا ہے.
اللہ رب العزت اپنے فضل و کرم سے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین…

ملازمت سے سبکدوشی کے کے موقع پر اسلامیہ ہائی اسکول میں ان کی عزت افزائی کرتے اسٹاف
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *