شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو بخار

 نامہ نگار
ممبئی
ہندوستانی فلم صنعت کو اپنی اداکاری سے بلندی تک پہنچانے والے ۹۴ سالہ دلیپ کمار ہلکے نمونیا کے مرض میں مبتلا ہیں۔ دلیپ کمار کے ایک عزیز فیصل فاروقی نے ان کا ٹوئٹر ہینڈل استعمال کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ صاحب خیریت سے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ہلکا نمونیا تشخیص کیا ہے۔ باقی صورت حال اطمینان بخش ہے۔ فیصل فاروقی نے اس کے ساتھ ہی لوگوں سے دلیپ صاحب کے دعا کرنے کی اپیل کی۔
قابل ذکر ہے کہ امسال اگست میں دلیپ کمار کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں یہاں کے معروف اسپتال لیلاوتی میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت وہ ڈائریا اور پیشاب میں تکلیف کی پریشانی میں مبتلا تھے۔
دلیپ کمار نے کوہ نور، مغل اعظم، نیا دور، رام اور شیام، شکتی، مشعل اور سوداگر جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر سے فلم شائقین کو بہت زیادہ متاثر کیا۔ ان کو اداکاری کا اسکول کہا جاتا ہے۔ دلیپ کمار کی آخری فلم قلعہ تھی جو باکس آفس پر اچھا نہیں کر سکی تھی۔ فلموں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ۱۹۹۴ میں انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا جبکہ ۲۰۱۵ میں شہری اعزاز پدم ویبھوشن سے نوازا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *