دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس وقت کی ضرورت… مفتی وصی قاسمی

پٹنہ:(نورالسلام ندوی)دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس کو کامیاب اور بامقصد بنانے کی غرض سے آج مقامی انجمن اسلامیہ ہال میں سبزی باغ، سلطان گنج، عالم گنج، نیوعظیم آباد کالونی کے نوجوان رضا کاروں کی میٹنگ ہوئی ۔ جس کی صدارت وقف بورڈ کے چیئر مین محمد ارشاد اللہ نے کی۔ امارت شرعیہ کے نائب قاضی مولانا مفتی وصی احمد قاسمی نے اپنے مختصر خطاب میں کانفرنس کے غرض وغایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس وقت کی ضرورت اور حالات کا تقاضہ ہے ۔ اس سے ملک کو نئی جہت ملے گی اور شریعت کے محافظوں کو نیا حوصلہ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ آج دین کو بھی خطرہ ہے اور دیش کو بھی۔ ایسے نازک اور ناگفتہ بہ حالت میں ہم مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ دین اور دیش کی حفاظت کیلئے آگے بڑھیں۔ اس موقع پر نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم دین کی حفاظت کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ آئندہ پندرہ اپریل کو ہونے والی کانفرنس تاریخی اور عظیم الشان ہوگی۔ اور یہاں سے جو پیغام جائے گا۔ وہ پورے ملک پر اثر انداز ہوگا۔ اس موقع پر کانفرنس کے نظم وضبط کو برقرار رکھنے کیلئے رضاکاروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اسفروارڈ کونسلر سبزی باغ نے کہاکہ ہم سبزی باغ کے سینکڑوں نوجوان رضاکاروں کو مہیا کرائیں گے۔ جناب محمد تنویر خان نے نیو عظیم آباد سے 50 نوجوان رضاکاروں کو تیار کرنے کی ذمہ داری قبول کی۔ محمد شاداب نے بھی 50رضا کاروں کی فہرست امارت کے ذمہ داروں کو سونپنے کی بات کہی۔ محمد ارشاد اللہ نے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس خالص دینی اور اسلامی ہے ، اس لئے رضاکاروں کو چاہئے و ہ اپنی پیشانی پر شکن لائے بغیر دینی جذبے کے تحت کام کریں۔ اس میٹنگ میں مولانا عالم قاسمی ، مولانا معین قاسمی ، مولانا نورالسلام ندوی،نوشاد احمد سی ای او وقف بورڈ، امتیاز احمد انصاری، محمد توفیق، محمد دانش ، ریحان، محمد شبلی، عبدالباقی اور لیاقت احمدوغیرہم نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *