دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس کا ہوگا انعقاد

(پٹنہ:(عادل فریدی کی رپورٹ

کانفرنس کے انعقاد کے لئے میٹنگ

امارت شرعیہ کی تحریک پر ۱۵؍ اپریل ۲۰۱۸ء؁ کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں دین بچاؤ دیش بچاؤ کے عنوان پر عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ تمام ملی و سماجی تنظیموں نے مشترکہ طور پر کیا ۔ اس پروگرام کی تیاری کے سلسلہ میں آج مورخہ ۲۰؍ فروری کو بعد نماز مغرب امارت شرعیہ کے میٹنگ ہال میں حضرت امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کی صدارت میں ایک کل جماعتی میٹنگ منعقد ہوئی ، جس میں بہار کی تمام اہم ملی و مذہبی تنظیموں کے ذمہ داروں نے متحد ہو کر اس اجلاس کو وقت کی اہم آواز اور ضروری اقدام قرار دیا اور یک آواز ہو کر اس اجلاس کو کامیاب بنانے کا عزم کیا ۔ میٹنگ کی شروعات مولانا اسعد اللہ صاحب کی تلاوت کلام اللہ سے ہوئی ، ناظم امارت شرعیہ مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب نے اجلاس کی غرض و غایت اور آج کے میٹنگ کے اہم ایجنڈہ پر گفتگو کرتے ہوئے اجلاس کے سلسلہ میں ہوئی اب تک کی پیش رفت شرکاء میٹنگ کے سامنے رکھی ۔اس کے بعد مختلف تنظیموں کے ذمہ داروں نے اجلاس کے کامیاب انعقاد کے سلسلہ میں ضروری امور پر تبادلۂ خیال کیا اور اپنی اپنی رائے پیش کی ۔آخر میں حضرت امیر شریعت مد ظلہ نے فرمایا کہ گاندھی میدان میں کوئی اجلاس منعقد کرنا یقینا ایک بڑا چیلنج ہے ، لیکن ہم سب کو اس چیلنج کو متحد ہو کر قبول کرنا ہے اور اس کو کامیاب بنانے کی کوشش کرنی ہے ، یقینا یہ مشکل کام ہے لیکن اگر جرأت ، ہمت ، حوصلہ اور جرأت اقدام کے ساتھ آگے بڑھا جائے تو انشا ء اللہ مشکل آسان ہو گی اور اللہ کی مدد آئے گی اور کامیابی ملے گی ۔ اس اجلاس کا مقصد جہاں حکومت کے سامنے اپنا اثرا ور اپنی متحدہ طاقت دکھانی ہے وہیں دوسری جانب مسلمانوں کے اندر ان کے سوچ میں تبدیلی پیدا کرنی ہے ، ان کے اندر جرأت ، ہمت اور ثبات قدمی کی روح پھونکنی ہے ، اسی ہمیں اتحاد ملک کے ساتھ اپنی طاقت اور قوت کا احساس کرانا ہے ۔ یہ امارت شرعیہ یا کسی فرد واحد کا اجلاس نہیں ہے بلکہ یہ پوری ملت اور تمام مسلمانوں کے دل کی آواز ہے اور ہم سب کو مل کر اس کی محنت کرنی ہے ۔اس اجلاس میں حسن احمد قادری ناظم اعلیٰ جمعیۃعلمائے بہار، مولانا رضوان احمد اصلاحی امیر جماعت اسلامی ہند حلقۂ بہار، خورشید عالم مدنی صدر صوبائی جمیعت اہل حدیث، مولانا امانت حسین شیعہ رویت ہلال کمیٹی ،جناب ارشاد اللہ صاحب چیر مین سنی وقف بورڈ، الیاس حسین عرف سونو بابو چیر مین بہار ریاستی حج کمیٹی، مولانا مشہود قادری ندوی پرنسپل مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ، جناب احمد اشفاق کریم چیر مین کٹیہار میڈیکل کالج،مولانا محب اللہ مصباحی خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ پٹنہ، محمد عزیرا حمد جامعہ منعمیہ،جناب راغب احسن ایڈووکیٹ سینئر ایڈووکیٹ پٹنہ ہائی کورٹ، مولانا مفتی نذر توحید مظاہری مہتمم مدرسہ رشید العلوم چترا، مولانا محمد عارف رحمانی نائب ناظم جامعہ رحمانی مونگیر، مولانا عبد الجلیل قاسمی قاضی شریعت امارت شرعیہ ، مولانا سہیل احمد قاسمی مفتی امارت شرعیہ ، مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ، مولانا سہیل احمد ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ،مولانا محمد سہراب ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ ، مولانا محمد شبلی القاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ، مولانا افتخار احمد نظامی معاون ناظم امارت شرعیہ، جناب رضوان الاسلام صاحب مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ، مولانا رضوان احمد ندوی، جناب مولانا ابو القیس صاحب مدرسہ ریاض العلوم ساٹھی، جناب کوکب ذیشان صاحب سی اے، جناب شبلی نعمانی صاحب، مولانا فرید رحمانی ، جناب مسعود حسن صاحب ، مولانا ارشد رحمانی صاحب، مولانا احتشام رحمانی صاحب وغیرہ شریک تھے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *