شمالی ہند میں زلزلہ کے شدیدجھٹکے


نئی دہلی، ۲۶؍اکتوبر:
قومی راجدھانی دہلی سمیت شمالی ہند میں آج زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ قریب ۳۰:۲ دن میں آئے زلزلہ کا مرکز
افغانستان کے ہندوکش علاقے میں بتایا جاتا ہے۔ افغانستان میں اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر۷؍۷درج کی گئی۔
جموں و کشمیر میں زلزلہ کے جھٹکے زیادہ شدید تھے۔ وہاں بڑی تعداد میں لوگ گھروں اور دفتروں سے بھاگ کر نکلے۔ ادھر نئی دہلی میں بھی اس کا اثر دیکھاگیا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ کے جھٹکوں کی وجہ سے سپریم کورٹ میں عدالتی کارروائی روکی گئی۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں زلزلہ سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے کی بات کہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں افغانستان اور پاکستان کو ہندوستان کی ہر ممکن مدد فراہم کرانے کی پیشکش کی ہے۔ ہندوستان میں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کی اب تک کوئی خبر نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *