سمری بختیارپور میں عید میلاد النبی کا انعقاد

وجیہ احمد تصور ✍️
سہرسہ.. سمری بختیار پور میں مسلمانوں نے حضرت محمد صلی علیہ و سلم یوم  پیدائش کی سالگرہ کا جشن منایا.
   اس موقع پر سمری بختیار پور سب ڈویزن کے تینوں بلاکوں کے ہزاروں افراد مختلف راستوں سے رانی ہاٹ مویشی میدان جلوس کی شکل میں پہنچے جہاں جلوس ایک جلسے میں تبدیل ہوگیا. سید ساجد اشرف کی صدارت اور طفیل اشرفی کی نظامت میں منعقد اس جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اڑیسہ کے مفتی نے فرمایا کہ بانی اسلام نے لوگوں کو اخلاقیات اور ہم آہنگی کا پیغام دیا. محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی پوری حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے. آپ رحمت بنا کر دنیا میں بھیجے گئے اور ظلم و تشدد سے پریشان دنیا کو امن و سلامتی کا درس دیا. اس موقع پر لوگوں نے عالمی امن کے لئے دعائیں کی.
اس موقع پر دیگر لوگوں کے علاوہ مولانا آفاق احمد اشرفی، سید سلطان اشرف، محمد سعود عالم، شاہ عالم، قاری  نقشبندی، عقیل احمد، حافظ محمد سعد، غلام حیدر اشرفی، مولانا رضوان عالم، جاوید اختر گڈو، محمد اکبر عالم، سید رضا اشرف سمیت ہزاروں افراد اس موقع پر موجود تھے.
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *