وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ میں انگلش ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر

سہرسہ،( نمائندہ) ١۸جنوری ۲۰١۹….
ممبئ میں واقع انگریزی زبان و اداب کے مشہور ادارہ مرکزالمعارف کےسینئر لیکچررجسیم الدین قاسمی نے وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ میں ٹیچرزکو انگلش ٹیچنگ کی ٹریننگ دی۔
اس دو روزہ ورکشاپ میں ٹرینر موصوف نے انگریزی زبان میں تلفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور صححیح تلفظ کے اصول بتلائے ۔اینٹونیش، ورڈ اسٹریس اور کنیکٹڈ اسپیچ کے اصول پڑھائے اور ورکشاپ میں موجود اساتذہ کو مشق کرواکر فونولوجی پر انکو توجہ دلائی- مشہور انگلش ٹرینر جسیم الدین قاسمی کہا کہ لوگ عموما قیاس کرکے الفاظ کا تلظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو بالکل غلط طریقہ ہے، اس لئے کہ انگلش زبان کے اندر 26 حروف تہجی ہیں جبکہ 44 اصوات ہیں، لہذا انگریزی کے ٹیچر کو چاہیے کہ ہمیشہ نئے لفظ کے لئے معتبر انگریزی ڈکشنری دیکھیں اور اس میں فونیٹک سمبلس کےذریعے جو تلفظ بتلایا گیا ہے اس کے حساب سے ہی لفظ کا تلفظ کیا کریں۔
ورکشاپ میں شامل اساتذہ نے کافی اطمینان کا اظہار کیا اور یہ خواہش ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کا پروگرام منعقد ہونا چاہئے۔
وژن انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹرنعیم صدیقی نے کہا کہ ہر زبان میں تلفظ کی اہمیت ہوتی ہے، آج قاسمی صاحب نے جس طرح ٹریننگ دی ہے بالکل منفرد انداز کی ٹیریننگ تھی اور اس سے ہمارے اسکول کے اساتذہ کو کافی فائدہ ہوا۔
وژن انٹر نیشنل اسکول کے سربراہ شاہنوازبدرقاسمی نے بھی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ اس طرح کے ورکشاپ کا انعقاد ہونا چاہیے،معیاری تعلیم وتربیت کیلےاساتذہ کی ٹریننگ بیحدضروری ہےاس نظام کوہمیں عملی سطح پراپنانےکی ضرورت ہے،انہوں نےاس ورکشاپ میں شرکت کرنےوالےتمام اساتذہ اورٹرینرکاشکریہ کااداکیا_

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply