سہرسہ میں بدمعاشوں کاخونی کھیلدن دہاڑے سابق پرمکھ پرکی گولیوں کی بوچھار

سہرسہ میں بدمعاشوں کاخونی کھیل
دن دہاڑے سابق پرمکھ پرکی گولیوں کی بوچھار

سہرسہ(جعفرامام قاسمی)سہرسہ ضلع کے بہراتھانہ حلقہ کے پنچگچھیاگاؤں میں جدیولیڈروسترکٹیاکے سابق پرمکھ ونود کمارچورسیاکودن دہاڑےبے خوف بائک سوارہتھیاربندبدمعاشوں نے گولی مارکرموت کے گھاٹ اتاردیا۔موصولہ ذرائع کے مطابق ضلع کے بہراتھانہ حلقہ کے پنچگچھیاگاؤں کے رہنے والے جدیولیڈرونودکمارچورسیااپنے سالاڈاکٹرنلیش چورسیا کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کرگھرسے نکل کر قریب میں واقع پٹوری بازارپہنچے ہی تھے کہ گھات لگائے بائک سوارچاربدمعاشوں نے ان کی گاڑی پراندھادھندگولی

باری شروع کردی۔اس گولی باری میں جدیولیڈرکوسراورسینہ سمیت بدن کے مختلف حصوں میں سات گولیاں لگیں جن سے موقع پرہی ان کی موت واقع ہوگئی۔جب کہ ساتھ موجودان کے سالا ڈاکٹرنلیش کے ہاتھ میں ایک گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔اس خونی واردات سے پولیس محکمہ سمیت عام لوگوں میں ہڑکمپ مچ گیا۔ واقعہ کی خبرملتے ہی پولیس کے اعلی افسران پولیس کے سیکڑوں جوانوں کے ساتھ موقعہ واردات پرپہنچ کرمعاملے کی چھان بین میں جٹ گئے ہیں۔حالاں کی اس واردات کاواضح سبب اب تک سامنے نہیں آیاہے ۔وہیں اس واردات کے خلاف مقتول کے گھروالے سمیت ان کے سیکڑوں حامی نعش کو پٹودی بازارمیں سڑک پررکھ کرمجرمین کی جلد گرفتاری اورمقتول کے ورثہ کومعاوضہ دینے کی مانگ ہیں۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply