سمری بختیار پور میں بھی آدرش امتحان سنٹر

سہرسہ میں سخت حفاظتی انتظامات کے دوران 23 مراکز پر میٹرک کا امتحان شروع ، بن واری کالج سے ایک منا بهائ گرفتار

سہرسہ (نامہ نگار ): میٹرک کا امتحان ضلع کے 23/مراکز پر پر امن طریقے سے  شروع ہوا. پہلے ہی دن سے امتحان مراکز پر انتظامیہ کی سختی دیکهی گئی. پہلے   انگریزی کا امتحان ہوا. امتحان کے مراکز کے باہر امیدواروں کے سرپرستوں  کهڑا نہیں ہونے دیا گیا اور وہیں طلبا کو جوتا موزہ اتار کر امتحان ہال جانا پڑا۔
ضلع انتظامیہ کے اہلکار سرپرستوں سے امتحان مرکز سے 200 میٹر دور رہنے کی درخواست کرتے ہوئے نظر آئے۔وہیں امتحان مراکز پر میڈیا کے عملہ کو نہیں جانے دیا گیا۔ انتظامیہ کے افسران کی ٹیم امتحان مراکز پر صورتحال کا جائزہ لیتی رہی۔ ڈی ایم ونود سنگھ گنجیال اور ایس پی اشونی کمار نے کئی مراکز کا معائنہ کیا. ایس پی اشونی کمار نے بتایا کہ امتحان پوری طرح سے نقل نویسی سے پاک ماحول میں ہو رہا ہے. وہیں پہلی مرتبہ سمری بختیار پور کے پروجیکٹ ہائی اسکول سمیت چار مراکز کو ماڈل بنایا گیا ہے.
اس سلسلے میں سمری بختیار پور پروجیکٹ ہائی  اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر ذاکر حسین نے بتایا کہ میرے یہاں کل ۱۰۰۸طالبات میں چھ غیر حاضر رہیں اور سینٹر پر پر امن ماحول میں امتحان ہو رہا ہے.

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *