جے سی بی کی ٹھوکر سے محمد فیض کی دردناک موت

مہلوک فیض اور بکھرا پڑا پیڑا مٹھائی

سہرسہ… ( نمائندہ).. سمری بختیار پور کے عیدگاہ ٹولہ بختیار پور بستی کے معین الدین کے 25 سالہ بیٹا محمد فیض جو پیڑا بیچ کر اپنے خاندان کے ضروریات  زندگی کو پورا کرتا تھا سہرسہ کے قریب سلنداباد ڈھالہ کے پاس  ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیا.

تفصیلی رپورٹ کے مطابق محمد فیض جو سائکل پر گھوم گھوم کر پیڑا فروخت کرتا تھا اور معمول کے مطابق آج بھی پیڑا مٹھائی بیچنے سہرسہ کی طرف نکلا مگر سلنداباد ڈھالہ کے پاس جے سی بی کی ٹھوکر سے گر گیا جس کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا اور لوگوں کی مدد سے اسپتال لے جایا گیا مگر زندگی بچائی نہیں جا سکی. ادھر اس حادثے کی خبر جیسے ہی اس کے گھر والوں کو ملی گھر میں کہرام مچ گیا. اس کے بوڑھے باپ معین الدین کی بوڑھی آنکھوں سے سیلاب بہ نکلا. جوان بیوی شاہین پروین اس خبر سے سخت صدمے میں ہے. بار بار بے ہوش ہو رہی ہے. رو رو کر آتے جاتے لوگوں سے یہی پوچھ رہی ہے کہ اس کی اکلوتی دو سال کی بیٹی کا کیا ہوگا؟گھر میں اکیلا کمانے والا تھا اب بوڑھے باپ، جوان بیوی اور شیرخوار بیٹی کا گزر بسر کیسے ہوگا یہ سوال ہر آنے جانے والے کو فکرمند کر رہا ہے. محمد فیض کا آبائی وطن مدھے پورا ضلع کے گوال پارہ تھانہ کے کھوکھسی گاؤں تھا مگر شادی کے بعد سسرال بختیار پور بستی میں ہی بس گیا اور پہلے ٹرین میں گٹکا وغیرہ بیچا کرتا تھا مگر دو سالوں سے سائکل پر پیڑا لے کر بیچنے لگا. وہ بہت نیک، روزہ نماز کا پابند اور خوش مزاج نوجوان تھا.

حادثے کی جگہ پر لوگوں کی بھیڑ
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *